Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

  کے فرامین سُننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں ، چنانچہ

مصروفیت میں بھی تلاوت 

       حضرتِ سیِّدُناسلمان فارسیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتےہیں کہ میں ایک مرتبہ  نبیِ پاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےحکم سےسیِّدَہ فاطِمہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکی خدمت میں حاضِر ہوا۔میں نےدیکھاکہ حضراتِ حَسَنَینِ کریمینرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سورہےتھےاورآپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاان کوپنکھا جھل رہی تھیں اور زبان سےکلامِ الٰہی کی تلاوت جاری تھی یہ دیکھ کرمجھ پرایک خاص حالتِ رِقّت طاری ہوئی۔

 (سفینۂ نوح، حصّہ دُوُم، ص۳۵)

کھانا پکاتے وقت بھی تلاوت

       امیرُالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتےہیں کہ سیِّدَہ خاتون ِجنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکھاناپکانے(Cooking)کی حالت میں بھی قرآنِ پاک کی تلاوت جاری رکھتیں۔

(سفینۂ نوح، حصّہ دُوُم، ص۳۵)

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! سُناآپ نے!خاتونِ جنّت سیِّدہ فاطِمہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کوتلاوت کاکس قدَر ذَوق وشو ق تھاکہ گھریلومصروفِیّت کےدوران بھی زبان سےقرآنِ کریم کی تلاوت جاری رکھتیں، اگر ہم  اپنے مُعاشرے میں نظر دوڑائیں تو اکثر لوگ مصروفِیّت کے دوران   کانوں میں ہینڈفری (Handsfree)  لگا کر  بڑے اِنْہماک سے گانے سُنتےہوئے اپنے کاموں میں مگن رہتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی زبان سے بھی  گُنگناتےجاتے ہیں، خواتین گھر کے کام کاج کے دوران گانے سنتی ہیں گویا  گانے  باجوں کے بغیر ان کے کام ہی  نہیں ہوتے۔فی زمانہ !توگانے باجوں کی عادتِ بد اس قدر  بڑھ چکی ہےکہ کوئی