Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

کی،وہ اپنی مِثال آپ ہے۔اِس مُخْتَصَر عَرصے میں مکتبۃُ المدینہ سے جہاں سُنّتوں بھرے بَیانات اور میموری کارڈز دُنیا بھر میں پہنچ رہے ہيں،وہیں سَرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،اَمیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی کتابیں بھی زیورِ طَبْع سے آراستہ ہو کر لاکھوں کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنَّتوں کے پُھول کھلا رہی ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تُجھ پہ جہاں میں            اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو!

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد  

بیان کا خلاصہ

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!  آج کے ہفتہ وار اجتماع میں ہم نے سُناکہ

٭  سیدہ خاتونِ جنترَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاانسانی حور تھیں ۔

٭  سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا رات کو عبادت میں مصروف رہتی تھیں۔

٭  سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکام کاج کےدوران بھی تلاوتِ قرآن کرتی تھیں۔

٭  سیدہ خاتون ِجنترَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہااپناکام اپنے ہاتھ سےکرتی تھیں۔

٭  سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا شکل و صورت میں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مشابہ تھیں۔

٭  سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسُنّتِ مصطفےٰ  کی چلتی پھرتی تصویر تھیں ۔

٭  سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  غریبوں کی حاجت روائی فرماتی تھیں ۔