Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

کپڑے غبار آلود ہوجاتے اور ہنڈیا کے نیچے آگ بھی خود ہی جلایا کرتیں جس کی وجہ سے کپڑے میلے ہوجاتے۔ بعض اوقات تنہا گھر کے تمام کام کاج کرنے کی وجہ سے انہیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔(مسند للامام احمد بن حنبل، مسندعلی بن ابی طالب،۱ /۳۲۲،   حدیث:۱۳۱۲)

 

تسبیح فاطمہ کی فضیلت

امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں غلام آئے،جب یہ خبرحضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو ملی تو  آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا بارگاہِ رسالت میں خادمہ(Maid servant)  مانگنے کے لئے حاضر ہوئیں تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:کیا میں تمہیں اس سے بہتر چیز نہ بتاؤں؟ فرمایا:جب سونے کےلئے بستر پر جاؤ تو 33مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ، 33مرتبہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اور 34مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَر پڑھ لیا کرو۔یہ تمہارے لئے خادمہ سے بہتر ہے۔(کتاب الدعاء للطبرانی،باب القول عنداخذ المضاجع، حدیث:۲۳۱، ص۹۴)

   صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَجْلِس مکتبۃُ المدینہ

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! خاتونِ جنت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہا کی شان وعظمت کو مزید اجاگر کرنے کے لئے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ ہوجایئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں کم وبیش 104شُعْبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصْرُوف ہے،جن میں سے ایک”مَجْلِس مکتبۃُ المدینہ“بھی ہے۔شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمیرِ اَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کا آغاز ۱۴۰۶؁ھ بَمُطابِق 1986 ؁ء میں فرمایا اور سب سے پہلے بَیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری کی گئیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مکتبۃُ المدینہ نے اِس مُخْتَصَر سے عَرصے میں جو تَرَقِّی