Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

جس دن اس کی ماں نےاسےجناتھااوراگر اس دوران اس کاانتقال ہوگیاتووہ بغیر حساب جنت میں داخل ہو گا۔

 (التر غیب والترھیب،کتاب البر والصلۃ،باب الترغیب فی قضاء حوائج المسلمین۔۔۔الخ،۳ /۳۱۷، حدیث:۴۰۲۲)

   صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” مدنی انعامات “

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! سُناآپ نے! مسلمانوں  کی حاجت روائی کرنےوالوں کے  ستر گناہ معاف ہوتےاورانہیں سترنیکیاں  ملتی ہیں ،مسلمانوں  کی حاجت روائی کرنےوالوں کواللہ کریم کی رضا نصیب ہوتی ہے،مسلمانوں کی حاجت روائی کرنےوالوں  کیاللہ  کریم حاجات پوری فرماتاہے۔ اگرآپ بھی  گناہوں سےبچ کر، عبادت و ریاضت ،حاجت روائی،نرمی وبھلائی،حُسنِ اخلاق جیسےاوصاف کی حامل بننا چاہتی ہیں تو آج ہی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سےوابستہ  ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں بَڑھ چَڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حَلْقے کے8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”مدنی انعامات “پر عمل بھی ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی  تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ  عطار ؔ کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔ اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسیم