Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

ہے کہ آہستہ پڑھیں۔(صراط الجنان،۱/۲۲)٭تین دن سے کم میں قرآنِ کریم نہ ختم کرے بلکہ کم از کم تین دن یا سات دن یا چالیس دن میں قرآن کریم ختم کرے تاکہ معانی و مطالب کو سمجھ کر تلاوت کرے۔(عجائب القرآن ،ص۲۳۸)٭ترتیل کے ساتھ اطمینان سے اور ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرے۔(عجائب القرآن ،ص۲۳۸)٭تلاوت کے لئے سب سے افضل وقت سال بھر میں رمضان شریف کے آخری دس ایام اور ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن ہیں۔(عجائب القرآن ،ص۲۳۹)٭رات میں تلاوت کا بہترین وقت مغرب اور عشاء کے درمیان ہے اور اس کے بعد نصف شب کے بعد اور دن میں سب سے عمدہ صبح کا وقت ہے۔ (عجائب القرآن ،ص۲۳۹)٭غسل خانہ اور نجاست کی جگہوں میں قرآن شریف پڑھنا ناجائز ہے۔(جنتی زیور ، ص۳۰۰)٭رات کے وقت تلاوت کی کثرت کرے کیونکہ اس وقت ذہن پر سکون اور دل مطمئن ہوتا ہے۔(عجائب القرآن ،ص۲۳۹)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی2 کُتُب”بہارِ شریعت“حِصّہ16 (312صفحات)،120صَفْحات پر مُشْتَمِل کتاب”سُنّتیں اور آداب“،رِسالہ163 مَدَنی پھول“اور101 مَدَنی پھول“ھَدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اِن کا مُطالَعَہ فرمائیے۔