Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! رَمَضانُ المبارَک کی حقیقی بَرکتوں کو پانے اور فَیْضانِ قرآن سے مالا مال ہونے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ(Associated) ہو جایئےاور نیکی کے کاموں میں ترقی کے لئےذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے  8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ“بھی ہے۔جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 72 منٹ"مدنی دورہ"کی ترکیب بنائیں۔  اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے آیئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مدنی بہار ملاحظہ کیجئے  چنانچہ

حیرت انگیز تبدیلی

     بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقے نیاآباد کی اسلامی بہن جن کی عملی حالت بہتر نہ تھی ان کی اصلاح کا سامان یوں ہوا کہ ان کی ملاقات دعوتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والی ایک اسلامی بہن سے ہوگئی، انہوں نے دینِ اسلام کے حوالے سے گفتگو شروع کردی، دورانِ گفتگو وہ معاشرے میں پھیلنے والی بداعمالیوں کا تذکرہ کرنے لگیں ، گفتگو کے اختتام پر انہوں نے  دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدَنی ماحول کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اگر واقعی ہمیں نیک بننا ہے اور سنّتوں پر عمل کا جذپہ پانا ہے تو دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونا ہوگا اور سنّتوں بھرے اجتماعات میں اپنی شرکت کو لازمی بنانا ہوگا۔ وہ نئی اسلامی بہن اصلاح سے