Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

سردار حضراتِ  حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُمَا کی نانی جان ہیں،آپ نے اپنی ساری دولت حُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں پرقربان کردی اور اپنی تمام عُمَر حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدمَت کرتے ہوئے گزاری ۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی حَیَاتِ پاک میں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کسی اور سے نِکاح نہ فرمایا۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا تقریباً 25سال حُضور پُرنُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شریکِ حیات رہیں،اِعلانِ نُـبُوّت کے دسویں سال 10 رَمَضانُ المبارَک میں وِصال فرمایا،بوقتِ وصال آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی عمرِ مبارک65 سال تھی،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا جَنَّتُ الْمَعْلٰی(مَکّۃُ الْمُکَرَّمَہ)میں آرام فرما ہیں۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی سیرت کے بارے میں مزید معلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”فیضانِ اُمَّہَاتُ الْمُؤمنینصفحہ31تا39اور رسالہ”فیضانِ خدیجۃُ الکبریٰ“کا مطالعہ فرمائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب اور رسالے کو پڑھابھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! ہم نے سُنا کہ

٭رَمَضانُ المبارَک  کی مبارَک باد دینا سُنّتِ رسول ہے۔٭رَمَضانُ المبارَک میں روزہ داروں کو روزہ اِفطارکروانے اور پانی پِلانے کی بہت فضیلت ہے۔٭رَمَضانُ المبارَک میں عبادت کا جذبہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔٭رَمَضانُ المبارَک میں نیکیوں کا ثواب کئی گُنا بڑھا دیا جاتا ہے۔٭رَمَضانُ المبارَک میں زورِ گُناہ کم ہوجاتا ہے۔٭رَمَضانُ المبارَک صَبْر کا مہینا ہے۔٭رَمَضانُ المبارَک رَحمتوں اور بَرکتوں والا مہینا ہے۔٭رَمَضانُ المبارَک میں بخشش کے پروانے تقسیم ہوتے ہیں۔٭رَمَضانُ المبارَک میں اَعضاء