Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

کی کثرت کی جاتی ہے،راہِ خدا میں خَرْچ کرنے کا جذبہ بڑھ جاتا ہے،غُرَباء و مساکین کی مالی مدد(Help)کی جاتی ہے اور اِس کے عِلاوہ بہت سے نیک کام سَراَنجام دئیے جاتے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یہی وہ با بَرَکت مہینا ہے جس کے فضائل و بَرکات ہمارے پیارے آقا ،دو عالَم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی زبانِ حقِّ تَرْجُمان سے بَیان  فرمائے ہیں ،چنانچہ

اِسْتِقْبالِ رَمَضَان اور خُطبۂ مَحبوبِ رَحمٰن

حضرت سَیِّدُنا سَلمان فارِسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رَسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ماہِ شعبان کے آخِری دن ہمیں خُطبہ اِرْشاد فرمایا کہ اے لوگو! تمہارے پاس عظمت و بَرَکت والا مہینا جلوہ گر ہورہا ہے،وہ مہینا جس میں ایک رات ایسی بھی ہے کہ جو ہزار(1000)مہینوں سے بہتر ہے،اللہ پاک نے اِس ماہِ مُبارَک  کے روزے فرض فرمائے ہیں۔اِس کی رات میں قِیام(یعنی تراویح اَدا کرنا) سُنّت ہے، جو اِس میں نیکی کا کام کرے تو ایسا ہے جیسے اور کسی مہینے میں فرض اَدا کِیا اور جس نے اِس میں فَرْض اَدا کِیا تو ایسا ہے جیسے اور دِنوں میں70 فَرض اَدا کیے۔یہ صَبْر کا مہینا ہے اور صَبْرکا ثواب جَنّت ہے،یہ غمخواری و بَھلائی کامہینا ہے اور اِس مہینے میں مومِن کا رِزْق بڑھایا جاتا ہے۔ جو اِس میں روزے دار کو اِفطارکروائے تو یہ اُس کے گُناہوں کے لئے مَغْفِرت  ہے، اُسے آگ سےآزادی بخشی جائے گی اور اُس اِفطار کرانے والے کو ویسا ہی ثواب مِلے گا جیسا روزہ رکھنے والے کو ملے گا بغیر اِس کے کہ اُس کے اَجْر میں کچھ کمی ہو۔ہم نے عرض کی،یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !ہم میں سے ہر شَخص وہ چیز نہیں پاتا جس سے روزہ اِفطار کروائے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:ربِّ کریم یہ ثواب تو اُس شخص کو دے گا جو ایک کھجوریا ایک گھُونٹ پانی یا ایک گُھونٹ دُودھ سے روزہ اِفطار کروائے،یہ وہ مہینا ہے جس کا اوَّل(یعنی اِبتِدائی 10دن)رَحمت، درمیان(یعنی درمیانے10دن ) مَغفِرت ہے اور آخر(یعنی آخری10دن )جہنّم سے آزادی