Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

مالا مال ہونے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ(Associated) ہو جایئے اور ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”چوک دَرْس“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ٭چوک دَرْس مُسَلمانوں کو بُرائیوں سے بچانے کا ذَرِیْعَہ ہے۔٭چوک دَرْس بے نمازیوں کو نمازی بناتا ہے۔٭ چوک دَرْس مسجدوں سے دُور رہنے والوں کو مسجدوں سے قریب کرتا ہے۔٭چوک دَرْس کی بَرَکت سے نیکیوں میں رَغْبَت پیدا ہوتی ہے۔٭ چوک دَرْس کی بَرَکت سے عَلاقے(Area)میں مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں۔٭چوک دَرْس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے اورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا،اَجْرو ثَواب کاکام ہے۔

آئیے! بطورِ تَرْغِیْب چوک دَرْس کی ایک  مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

وفات سے قبل توبہ نصیب ہوگئی

با بُ المدینہ(کراچی ) کے مُقِیْم ایک اسلامی بھائی کے عَلاقے کی مسجدکے باہر ”چوک دَرْس“ہوتا تھا۔ ایک دن حَسْبِ مَعمول چوک دَرْس کے لیے اسلامی بھائی تشریف لائے توآس پاس موجود لوگوں کودَرْس میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی،ایک اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کر قریب ہی رِکشا اسٹینڈ پرموجودچوکیدار راجو بھائی کو بھی دَرْس میں شِرکت کی دعوت پیش کی۔راجو بھائی دَعوَت قبول کرتے ہوئے درسِ فَیْضانِ سُنَّت میں شریک ہوگئے۔دَرْس کے بعدمُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی نے رِقّت انگیز دُعا سے قبل دَرْس سُنّنے والوں کو پچھلے گناہوں سے تَوْبہ کروائی اور دورانِ دُعا حاضِرِین کی مَغْفِرت کے لیے بھی دُعا مانگی۔دُعا کے اِختتام پر دَرْس سُنّنے والوں نے بآوازِ بُلند دُرُودِپاک پڑھا،راجوبھائی نے دُرُودِ پاک پڑھتے