Book Name:Faizan e Shabaan

القلوب، ص٢٢٩)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! حُصُولِ بَرکت ، ترقیٔ مَعْرِفت اورحُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قُربت پانے کیلئے دُرُود وسَلام کی کَثْرت  اِنْتہائی ضَروری ہے ،لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اُٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات ِبابَرَکات پردُرُود ِپاک کے پھُول نچھاور کریں،بالخُصُوص اس ماہِ شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں زِیادہ سے زِیادہ پڑھیں ،دن میں روزہ  رکھیں اور اس کی راتوں میں قِیام کا معمول بنائیں کیونکہ یہ مُبارَک مہینا میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مہینا ہے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں :شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْرُ اللّٰہِ،یعنی شعبان میرا مہینا ہے اور رَمَضان اللہ تَبارَکَ وَتَعَالیٰ کا مہینا ہے۔(جامع صغیر،حرف الشین، ص: ٣٠١،حدیث: ٤٨٨٩)(آقاکا مہینہ،ص:۲)آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس مہینے کوبے حَد پسند فرماتے اور کثرت سے روزے رکھا کرتے۔اُمُّ الْمُؤمِنِیْن  حَضْرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں:میرے سرتاج ، صاحِبِ مِعْراج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پسندیدہ مہینا شَعْبانُ الْمُعَظَّم تھا کہ اس میں روزے رکھا کرتے پھراسےرَمَضانُ الْمُبارَک سے ملادیتے۔

  (سُنَنِ ابوداو،د ج۲ص۴۷۶حدیث ۲۴۳۱)(آقاکا مہینہ،ص:۵)

آقا شَعْبان کے اکثر روزے رکھتے تھے

ایک اورحدیثِ پاک میں ہے رَسُوْلُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ شعبان سے زِیادہ کسی مہینے میں روزے نہ رکھا کرتے بلکہ پُورے شَعبان ہی کے روزے رکھ لیا کرتے تھے اور فرمایا کرتے: اپنی اِسْتِطاعت کے مُطابِق عمل کرو کہ اللہ پاک اُ س وَقْت تک اپنا فَضل نہیں روکتا جب تک تم اُکتا نہ جاؤ۔

          (صَحیح بُخاری ج۱ص۶۴۸حدیث ۱۹۷۰)