Book Name:Faizan e Shabaan

پُورا قُرآنِ پاک تلاوت کرلیتے، کئی کئی ہزار مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا کرتے۔ اَلْغَرض وہ پاکیزہ ہستیاں اس دُنیا کو آخِرت کی کھیتی سمجھ کر اس میں خُوب اچھے اچھے کام کیا کرتی  تھیں۔اگر ہم بھی  جنَّت کی اَعلیٰ نعمتوں سے مَحْظوظ(لطف اندوز) ہوناچاہتی  ہیں تو ہمیں بُزرگان ِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے طریقے پر چلتے ہوئے، فکرِ آخرت کرتے ہوۓ اور گُناہوں سے بچتے ہوۓ  نیک اعمال  کی کثرت کرنی ہوگی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”ہفتہ وار سُنَّتوں بھرا اِجْتِماع“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! فکرِ آخرت کی مدنی سوچ اور نیک اعمال پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے ذیلی حلقے کے 8 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے والی  بن جائیں۔ذیلی حلقے کے8  مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں شرکت کرنا“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں حاضِری کی بَرَکت سے فکرِ آخرت نصیب ہوتی ہے،ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع  میں دُعائیں قَبُول ہوتی ہیں،ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں اللہ پاک   کے نیک بندوں کا ذِکْرِ خَیر ہوتا ہے۔  حضرت سَیِّدُنا سُفْیان بِن عُیَیْنَہ(عُ،یَیْ،نَہ)رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں:عِنْدَذِکْرِ الصّٰلِحِیْنَ تَنْزِلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکْر کے وَقْت رَحمتِ اِلٰہی اُتَرْتی ہے۔(حلیۃ الاولیاء، سفیان بن عیینہ،۷ / ۳۳۵ ، رقم: ۱۰۷۵۰) آئیے! بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں حاضِری کی ایک  مَدَنی بَہار سُنئے اور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ  حاضِر ہونے کی نِیَّت کیجئے:چنانچہ

بیٹا صحّت یاب ہوگیا

            بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کو کچھ اسلامی بہنیں نیکی کی دعوت دینے کے لئے ان کے