Book Name:Faizan e Shabaan

یہ آیت ِمُبارکہ سیّدالمرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صریح نعت ہے،جس میں  بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پررحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے بھی آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حق میں  دُعائے رحمت کرتے ہیں  اور اے مسلمانو! تم بھی ان پر دُرُود و سلام بھیجو یعنی رحمت و سلامتی کی دعائیں  کرو۔(صراط الجنان ،۸/۷۸)

یہ مُبارَک مہینا شَعْبَانُ الْمُعَظَّم ہمارے پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کاپسندیدہ اور دُرُودِ پاک پڑھنے کا مہینہ ہے،غُنْیَۃُ الطَّالِبِیْن میں ہے کہ شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں خَیْرُالْبَرِیّہ سیِّدُ الْوَریٰ جنابِ محمّدِمُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر دُرُودِ پاک کی کثرت کی جاتی ہے اور یہ نبیِّ مُختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ  وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجنے کا مہینہ ہے۔' ' (غُنْیَۃُ الطّالبین ج: ١ص: ٣٤٢) لہٰذا اس ماہِ مُبارَک میں کثرت سے دُرُود ِ پاک پڑھنا چاہیے۔آئیے!شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں دُرُودِ پاک کی عادت بنانے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’گلدستۂ دُرُود وسَلام ‘‘ کے صفحہ 422 سے ایک حکایت سنئے ۔

شَفَاعت کی نَوید

    ایک آدمی حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپردُرُودشریف نہیں پڑھتا تھا،ایک رات خَواب میں زِیارت سے مُشرَّف ہوا ، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اس کی طرف توَجُّہ نہ فرمائی، اس نے عَرض کی : ''اے اللہ پاک کے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! کیا آپ مجھ سے ناراض ہیں؟'' فرمایا:'' نہیں۔  اس شَخْص  نے پوچھا: پھرآپ میری طرف توَجُّہ کیوں نہیں فرماتے ؟ فرمایا : ''اس لیے کہ میں تجھے نہیں پہچانتا ۔ '' اس شَخْص  نے عَرض کی : ''حُضُور! آپ مجھے کیسے نہیں پہچانتے، میں تو آپ کی اُمَّت کا ایک فَرد ہوں۔'' اور عُلماء فرماتے ہیں کہ آپ اپنے اُمّتیوں کو اس سے بھی زِیادہ پہچانتے ہیں جیسے کوئی باپ اپنے بیٹے کو پہچانتاہے ۔ آپ نے