Book Name:Faizan e Shabaan

کی طرف پھینکے۔ (اسلامی زندگی ص،٦٣ ) (فیضان ِ سنت ،ص۱۳۹۶)

آتَشبازی کی  یہ ناپاک رَسم اب مُسَلمانوں میں زور پکڑتی جارہی ہے ، مُسَلمانوں کا کروڑہا کروڑ روپیہ ہر سال آتَشبازی کی نَذْر ہوجاتا ہے اور آئے دِن یہ خبریں آتی ہیں کہ فُلاں جگہ آتَشبازی سے اِتنے گھر جل گئے اور اِتنے آدَمی جُھلس کر مرگئے وغیرہ وغیرہ ۔ اِس میں جان کا خطرہ، مال کی بربادی اور مکان میں آگ لگنے کا اَندیشہ ہے ، پھر یہ کام اللہ پاک کی نافرمانی بھی ہے۔ حَضْرتِ مُفْتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ''آتَشبازی بنانا ، بیچنا ، خریدنا اور خریدوانا ، چَلانا اور چلوانا سب حرام ہے۔ ''

(اسلامی زندگی ص ٦٣)(فیضان ِ سنت ،ص۱۳۹۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!  شبِ براءت میں خُوب خُوب  عبادت کیجئے ،رورو کر اپنے گُناہوں کی  مُعافی مانگئے اور اپنے مرحُومین سمیت تمام مُسلِمِیْن  کے لیے   دُعائے مَغْفِرت  بھی   کیجئے۔

شبِ بَرَاءَ ت اور قَبْروں کی زِیارت!

    اُمُّ المؤمِنین حَضْرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں:میں نے ایک رات (یعنی شعبان کی پندرھویں رات )سرورِ کائنات، شاہِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نہ دیکھا تو بقیعِ  پاک میں مجھے مِل گئے ،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے مجھ سے فرمایا :کیا تمہیں اس بات کا ڈر تھا کہ اللہ پاکاور اس کا رَسُول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَتمہاری حق تَلَفی کریں گے؟ میں نے عرض کی: یا رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !میں نے خیال کیا تھا کہ شاید آپ اَزواجِ مُطَہَّرات(مُ۔طَہْ۔ہَرات)میں سے کسی کے پاس