Book Name:Faizan e Shabaan

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے کہ  نَفلی روزوں کی عادت بنانے والوں کے تو وارے ہی نِیارے ہیں کہ اللہ پاک  انہیں جہنَّم سے 40 سال کے فاصلےسے دُور فرمادیتاہے اور  اگر اسے زمین کے برابر سونا بھی دے دیا جائے تب بھی یہ اس ثواب کو نہیں پہنچ سکتا، جو اسے روزِ قیامت دِیاجائے گا ۔لہٰذاجہنَّم سے   بچنے اورآخرت میں ملنے والے ڈھیروں اَجْروثواب کو پانے کے لئے فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نَفلی روزوں جیسے رَجَب، شَعْبان ،ہر پیر شریف اور جمعرات  کا روزہ رکھنے کا بھی اِہْتِمام کرنا چاہیے۔شیخِ طریقت،امیرِ اہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَولانا ابُو بلا ل محمد الیاس عطّار قادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کو نَفلی روزوں سے بہت پیار ہے۔ یہی وَجہ ہے کہ آپ  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سال  کے ممنوع دِنوں کے علاوہ اَکْثر روزہ دار ہوتے ہیں،اس کے علاوہ پُورے ماہِ  رَجَبُ الْمُرَجَّب اور  شَعْبَانُ الْمُعَظَّم  کے روزے رکھنے کےساتھ پیر شریف کا روزہ رکھنے کی بھی بھر پُور ترغیب دِلاتے ہیں۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب کی بدولت بہت سے اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیںرَجَبُ الْمُرَجَّب اور شَعْبانُ الْمُعَظَّم کے پُورے وَرنہ اَکْثر دن روزے رکھنے کی سَعادَت بھی حاصل کرتے ہیں۔ اورپیر شریف کا روزہ رکھنا تو ہمارے مَدَنی اِنْعامات  میں بھی شامل ہے۔جیساکہ مَدَنی اِنْعام نمبر50 ہے۔کیا آپ نے اس ہفتے پیر شریف (یا رہ جانے کی صُورت میں کسی بھی دن ) کا روزہ رکھا؟ نیز اس ہفتے کم اَزْ کم ایک دن کھانے میں جَو شریف کی روٹی تناول فرمائی؟

شعبان کی آمد پر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   کا معمول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ماہِ  شَعْبانُ الْمُعَظَّممیں نفلی روزے رکھنے کا اِہْتِمام کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اس ماہ میں خُوب خُوب عِبادَت بھی کرنی چاہیے۔صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کامعمول تھا کہ