Book Name:Faizan e Shabaan

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پر جمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! شبِ براءت وہ مُبارَک رات ہے جس میں اللہ پاک کی  رحمتیں اپنے بندوں پر چَھماچَھم   بَرستی ہیں،اس لیے اِس مُقدَّس رات میں زِیادہ سے زِیادہ عِبادت ورِیاضَت کا اِہْتِمام ،گُناہوں سے بچنے کااِنْتِظام اور کثرتِ دُرُود وسَلام کے ذَرِیعے اللہ پاک کی  بارگاہ  سے کثیر اِنْعام واِکْرام حاصل کرناچاہیے۔پہلے کے مَدَنی سوچ رکھنے والے مُسَلمان ان مُتَبرَّک اَیّام میں اللہ پاک کی زِیادہ سے زِیادہ عبادت کرکے اُس کا قُرب حاصِل کرنے کی کوشِش کرتے  تھے،  مگر آج مُسَلمانوں کو نہ جانے کیا ہوگیا ہے کہ  اِن مُبارَک اَیّام کی قَدر نہیں کرتے اور اپنا قیمتی وَقْت اجتماعِ ذکر و نعت میں شرکت کرنے کے بجائے  فُضُولیات میں برباد کردیتے ہیں،حالانکہ اس رات اللہ پاک خاص تجلی فرماتا ہے  اوراپنے  بے شُمار بندوں  کی بخشش ومَغْفرت فرماتا ہے  ۔

شبِ بَراءَ ت بخشش کی رات!

 اَمِیْرُالمؤمنین حَضْرتِ سیّدُنا علیُّ المُرتَضٰی،شیرِخدا کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مَروی ہے کہ نبیِّ کریم، رءُ وْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسْلِیم کا فرمانِ عظیم ہے :جب پندرَہ (15)شعبان کی رات آئے تو اِ  اس میں قِیام (یعنی عبادت) کرو اور دن میں روزہ رکھو۔بے شک اللہ  تعالیٰ غُرُوبِ آفتاب سے آسمانِ دُنیا پر خاص تجلّی فرماتا اور کہتا ہے: ’’ہے کوئی مجھ سے مغفِرت طَلَب کرنے والا کہ اُسے بَخْش دُوں!ہے کوئی روزی طَلَب کرنے والا کہ اُسے روزی دُوں!ہے کوئی مُصیبت زَدَہ کہ اُسے عافِیَّت عَطا کروں!ہے کوئی ایسا!ہے کوئی ایسا!اور یہ اُس