Book Name:Faizan e Shabaan

خَواب میں زِیارت کرے گا ، یا جنَّت میں اپنی مَنْزِل دیکھ لے گا ،اگر پہلی بار میں مَقْصد پُورا نہ ہو، تو دوسرے جُمُعہ بھی اِس کو پڑھ لے ،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ پانچ جُمُعوں تک اس کو سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زِیارت ہوجائے گی ۔ '' (تاریخِ مدینہ، ص٣٤٣ ،ملخصاً)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! حُضُورِپاک،صاحبِ لَولاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مِعْراج،دِیدارِ کبریاہے اور ایک عاشقِ رسول کی مِعْراج دِیدارِ مُصطفٰے ہے ۔ کون ایسا  بدنصیب ہوگا جس کے دل میں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے دِیدار کی تمنَّا نہ ہو، یقیناً ہر عاشقِ رسُول کی یہی آرزُو ہوتی ہے کہ ۔۔

کچھ ایسا کردے مرے کِردْگار آنکھوں میں
ہمیشہ نقش رہے رُوئے یار آنکھوں میں
اُنہیں نہ دیکھا تو کِس کام کی ہیں یہ آنکھیں
کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں

(سامانِ بخشش،ص١٣١)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حَضْرتِ سَیِّدُناشیخ ابُوالمَواہب شاذْلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں: ''جو شَخْص  نبیِّ مکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زِیارت کرناچاہتا ہے اُسے چاہیے کہ حُضُور سَیِّدِعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا کثرت سے ذِکر کرتا رہے اور سادات و اَوْلیاء سے مَحَبَّت رکھے وَگرنہ خَواب (میں زِیارت ) کا دَروازہ اِس پر بند