Book Name:Faizan e Shabaan

  عَزَّ  وَجَلَّ دِیْدارِمُصْطفےٰ  کا شرف پانےکے ساتھ ساتھاللہ پاک کی ڈھیروں  رَحْمتوں اور کروڑوں بَرَکتوں کی  حَقْدار بھی بن جائیں گی ۔آئیے! ترغیب کیلئے دُرُودِ پاک کے مزید فَضائل سنئے ۔

حَضْرتِ سیِّدُناشیخ عبدُالحق مُحدِّثِ دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی’’جذبُ الْقُلوب‘‘میں اِرْشاد فرماتے ہیں :''جب بندۂ مومن ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہے تو اللہ ( پاک)اس پردس(10) بار رَحمت بھیجتا ہے، (دس(10) گُناہ مٹاتا ہے ) دس(10) دَرَجات بُلَند کرتا ہے، دس(10) نیکیاں عَطا فرماتا ہے، دس (10) غُلام آزاد کرنے کا ثواب (الترغیب والترھیب، کتاب الذکر والدعاء،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،٢/ ٣٢٢، حدیث: ٢٥٧٤) اور بیس(20) غَزَوات میں شُمولیت کا ثواب عَطافرماتا ہے۔ (فردوس الاخبار، باب الحائ، ١/٣٤٠،حدیث:٢٤٨٤) دُرُودِپاک سببِ قَبولیتِ دُعا ہے،(فردوس الاخبار، باب الصاد،٢/٢٢،حدیث:٣٥٥٤) اِس کے پڑھنے سے شَفاعتِ مُصْطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ واجب ہوجاتی ہے۔(معجم الاوسط،من اسمہ بکر، ٢/ ٢٧٩،حدیث: ٣٢٨٥) مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کابابِ جنَّت پر قُرب نصیب ہوگا، دُرُودِپاک تَمام پریشانیوں کو دُور کرنے کے لیے اور تَمام حاجات کی تکمیل کے لیے کافی ہے، (درمنثور،پ٢٢، الاحزاب، تحت الآیۃ٥٦، ٦/ ٦٥٤، ملخصًا) دُرُودِپاک گُناہوں کاکَفَّارہ ہے،(جلاء الافہام، ص٢٣٤) صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صَدَقے سے بھی اَفضل ہے۔'' (جذبُ القلوب، ص٢٢٩)

    حَضْرتِ سیِّدُناشیخ عبدُالحق مُحدِّثِ دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی مزیدفرماتے ہیں:''دُرُود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں، بیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے،  خَوْف دُور ہوتاہے، ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے، دُشمنوں پرفَتْح حاصل ہوتی ہے، اللہ(پاک )کی رِضا حاصل ہوتی ہے اور دل میں اُس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے، فِرِشتے اُس کا ذِکر کرتے ہیں، اَعمال کی تکمیل ہوتی ہے، دل و جان، اَسباب و مال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، پڑھنے والاخُوشحال ہوجاتاہے، بَرَکتیں حاصل ہوتی ہیں، اَولاددَر اَولاد چار(4) نَسلوں تک بَرَکت رہتی ہے۔ '' (جذبُ