Book Name:Faizan e Shabaan

فرمایا:’’ عُلماء  نے سچ کہا ، مگر تُو مجھے دُرُودشریف کے ذَریعے یاد نہیں کرتا اور میں اپنی اُمَّت کے لوگوں کو دُرُودِپاک پڑھنے کی وَجہ سے پہچانتا ہوں ، جتناوہ مجھ پر دُرُود پڑھتے ہیں میں اُنہیں اس قَدرہی پہچانتاہوں ۔‘‘جب وہ شَخْص  بیدار ہواتو اس نے اپنے اُوپر لازِم کرلیا کہ وہ حُضُورسَروَرِکائنا ت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر روزانہ ایک سو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے گا ،اب اس شَخْص  نے روزانہ سو مَرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اپنا معمول بنا لیا ۔ کچھ مُدَّت بعد پھر حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے دِیدار سے مُشرَّف ہوا، آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا :میں اب تجھے پہچانتا ہوں اور میں تیری شَفاعت بھی کروں گا ۔(مکاشفۃ القلوب، ص ٧٩ملخصاً)

            میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! معلوم ہواکہ دُرُودِ پاک پڑھنے والے سے نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نہ صِرف خُوش ہوتے ہیں بلکہ شَربتِ دِیدارسےبھی نوازتے ہیں ۔لہٰذا ہمیں بھی  چلتے پھرتے، اُٹھتے  بیٹھتے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرُودِپاک پڑھتے رہنا چاہیے ۔ 

حَضْرتِ سَیِّدُناابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے کہ نبیِّ رَحمت، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمانِ عَظَمت نشان ہے : ’’جو مومن جُمُعہ کی رات دو  رَکْعَت اس طرح پڑھے کہ ہر رَکْعَت میں سُورَۃُ الْفَاتِحَہ کے بعد 25 مرتبہ ’’قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدٌ‘‘ پڑھے ، پھر یہ دُرُود ِپاک ’’صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیِّ الاُمِّیْ‘‘ہزار مرتبہ پڑھے تو آنے والے جُمُعہ سے پہلے خَواب میں میری زِیارت کرے گا اور جس نے میری زِیارت کی،اللہ پاک  اس کے گُناہ مُعاف فرمادے گا۔‘‘(القول البدیع ،الباب الثالث فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ،ص ٣٨٣ )

حَضْرتِ سَیِّدُناشیخ عبدُالحق محدِّث دِہلویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نقل کرتے ہیں :’’جو شَخْص  جُمُعہ کے دن ایک ہزار بار یہ دُرُود شریف پڑھے گا تووہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی