Book Name:Miraaj Ke Jannati Mushahadat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’ہفتہ وار مدنی مذاکرہ‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!مدنی انعامات  پر عمل کا جذبہ پانے اور اس پر استقامت  بڑھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی  ماحول سے وابستہ  رہئے اور ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں حصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ہفتہ وارمَدَنی مذاکرہ“میں شرکتبھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! شیخِ طریقت،امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ہرہفتےعشاء کی نماز کےبعددعوت اسلامی کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ فرماتےہیں، یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پربراہ راست (Live)ٹیلی کاسٹ کیاجاتاہے۔اسلامی بھائی اپنےاپنےشہروں میں مختلف مقامات پرجمع ہوکرمدنی چینل کےذریعےاس میں شرکت کرتےہیں۔

      مدنی مذاکرہ دیکھنےکےچندفوائد:

٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمَدَنی مذاکرے“دیکھنے اورسُننے کی بَرَکت سے شَرعی مُعامَلَات میں اِحتیاط  کرنے کا ذِہْن نصیب ہوتا ہے٭مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی صُحبت مُیَسَّر آتی ہے،٭مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے عمل کا جَذبہ بڑھتا ہے،٭مدنی مذاکرے کی بَرَکت سے کئی اسلامی بھائی اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکےہیں۔آئیے!ہاتھوں ہاتھ نیّت کرتے ہیں کہ ہم بھی ہر ہفتے مَدَنی مُذاکرے“ میں اَوَّل تا آخر شرکت کو یقینی بنائیں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی مُذاکرے میں شرکت کی دعوت دیتے رہیں گے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   اس کی خوب خُوب برکتیں حاصل ہوں گی۔آئیے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ایک مدنی بہار سنئے اور جُھومئے،چنانچہ