Book Name:Miraaj Ke Jannati Mushahadat

ہے تو فِرِشتے کہتے ہیں:اللہ پاک تجھ پر رَحم فرمائے۔(معجم کبیر،۱۱/۳۵۸ ، حدیث:۱۲۲۸۴)۔ ٭چھینک کے وَقت سر جھکائیے،منہ چُھپائیے اور آوا ز آہِستہ نکالئے،چھینک کی آواز بُلند کرنا حَماقت ہے۔

 (رَدُّالْمُحتار،۹/۶۸۴)

) اعلان :(

چھینکنے کے بارے میں بقیہ اہم  مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

چھینکنے کی سنتيں اور آداب

٭چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنا چاہئے۔(خزائنُ العرفان صَفْحَہ3پر طَحطاوی کے حوالے سےچھینک آنے پرحمدِ الہٰی کو سُنّتِ مُؤَکَّدہ لکھا ہے )بہتر یہ ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن یا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال کہے ٭سُننے والے پر واجِب ہے کہ فو راً یَر حَمُکَ اللہ(یعنی اللہ پاک تجھ پر رحم فرمائے)کہے۔اور اتنی آواز سے کہے کہ چھینکنے والاخود سن لے۔(بہار شریعت،جلد۳ حصہ ۱۶ ،ص۴۷۶)٭جواب سن کر چھینکنے والا کہے: یَغْفِرُ اللہُ لَنَاوَلَکُمْ(یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے ) یا یہ کہے:یَھْدِیْکُمُ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ (یعنی اللہ پاک تمہیں ہدایت دے اورتمہارا حال درست کرے)۔ (عالَمگیری ،۵ /۳۲۶)٭ جو کوئی چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال کہے اور اپنی زبان سارے دانتوں پر پھیر لیا کرے تو اِن  شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔(مرآۃُ المناجیح،۶/۳۹۶)٭حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰیکَرَّمَ