Book Name:Miraaj Ke Jannati Mushahadat

عُمدہ نعمتیں ذِکرکیں اوراللہ پاک کی بارگاہ میں یہ بھی عرض کی کہ ان نعمتوں سے لُطف اندوز ہونے والے خوش نصیبوں کو میرے اندر بھیج دے ۔ اس پر  ربِّ کریم نے جنّت کو اس کے مکینوں یعنی اہلِ ایمان مردوں اور عورتوں  کے بارے میں بتانے کے بعد کامیاب مؤمنین کی صفات بھی بیان فرمائیں ۔ آیئے وہ صفات سنتے ہیں ۔ چنانچہ،

فردوس کی میراث پانے والے لوگ

پارہ 18 سورۂ مُؤْمِنُوْنآیت نمبر 1 تا 11میں  جنّت کی میراث پانے والے خوش نصیبوں کے بارے میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱)الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲)وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳)وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ(۴)وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ(۵)اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ(۶)فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ(۷)وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ(۸)وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ(۹)اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَۙ(۱۰)الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَؕ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۱۱) (پ ۱۸، المؤمنون: ۱۔ ۱۱)

ترجمۂکنزُالعِرفان:بیشک ایمان والے کامیاب ہوگئے۔جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں۔اور وہ جو فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں۔اور وہ جو زکوٰۃ دینے کا کام کرنے والے ہیں۔اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ مگر اپنی بیویوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی مِلک ہیں پس بیشک ان پر کوئی ملامت نہیں۔تو جو اِن کے سوا کچھ اور چاہے تو وہی حد سے بڑھنے والےہیں۔اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدے کی رعایت کرنے والے ہیں۔اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔یہی لوگ وارث ہیں۔یہ فردوس کی میراث پائیں گے ،  وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔