Book Name:Miraaj Ke Jannati Mushahadat

مدنی مذاکرے نے سُدھار دیا

واہ کینٹ (پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے پہلے بہت سے نوجوانوں کی طرح متعدد اَخلاقی بُرائیوں میں مبتلا تھے ۔فلمیں ڈرامے دیکھنا،کھیل کُود میں وَقْت برباد کرنا ان کا محبوب مَشغلہ تھا۔گھر میں مدنی چینل چلنے کی برکت سے انہیں  مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! مدنی مذاکرے کی برکت سے وہ اسلامی بھائی اپنے پچھلے گناہوں سے تائب ہو کر فرائض و واجبات کے عامِل بن گئے ،چہرے پر ایک مُٹھی داڑھی مُبارَک سَجالی اور مدنی حُلیہ بھی اپنا لیا،اللہ پاک  کے مزید کرم  سے ان کے والدین نے بخوشی انہیں ’’وقفِ مدینہ‘‘(یعنی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے اللہ پاک کی راہ میں پیش) کر دیا ہے۔

گنہگارو آؤ، سیہ کارو آؤ        گناہوں کو دیگا چُھڑا مدنی ماحول

پِلا کر مئے عشق دیگا بنا یہ       تمہیں عاشقِ مصطفٰے مدنی ماحول

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۴۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چھینکنے کی سنتيں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئےآئیے!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت  بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے   ”101مدنی پھول“سے  چھینکنے کی سُنتیں اور آداب سنتے ہیں،پہلےدوفرامین مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ  وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے:(1)اللہ پاک کو چھینک پسند ہے اور جماہی ناپسند۔(بُخارِی،۴ /۱۶۳، حدیث:۶۲۲۶) (2)جب کسی کو چھینک آئے اور وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے تو فِرِشتے کہتے ہیں: رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ اور اگر وہ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ کہتا