Book Name:Miraaj Ke Jannati Mushahadat

ہر گزاللہ پاک کی رَحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ خُدائےبُزرگ وبَرتر کے رحم وکرم کی کوئی اِنتہا نہیں۔وہ اپنے بندوں کے زمین وآسمان کے برابر گناہ بھی اپنی رَحمت سے مُعاف فرما دیتا ہے۔ بس توبہ سچّی ہونی چاہیے ۔ اللہ  پاک توبہ کرنے والوں سے بہت خوش ہوتا ہے ۔چنانچہ،

 بندے کی توبہ پر اللہ پاک کی خوشی 

حضرتِسَیِّدُنا عبدُ اللہ بن مَسْعُو د رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں کہ میں نے رسولُاللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوفرماتے ہوئے سنا ،بے شک اللہ پاک اپنے مومن بندے کی تو بہ سے اُس شخص سے زیادہ خو ش ہوتا ہے جو کسی ہلا کت خیز پتھر یلی زمین پر ٹھہرے، اس کے ساتھ اس کی سُواری بھی ہو،جس پر اس کے کھانے پینے کا سامان لَدَا ہو اہو ،پھروہ سررَکھ کرسوجائے ، جب بیدا ر ہو تو اس کی سُواری جاچکی ہو، وہ اسے تلاش کرے یہاں تک کہ اسے سخت پیاس لگ جائے تو وہ  کہے کہ میں اُسی جگہ لوٹ جاتا ہوں جہاں میں پہلے  تھا،وہاں سوجاتا ہو ں،یہاں تک کہ مرجا ؤ ں، پھر وہ اپنی کَلَائی پر سر رکھ کر مرنے کے لئے سو جائے ،پھر جب بید ار ہوتواسکے پاس اس کی سُواری موجود ہو اور اس پر اس  کی خوراک اور کھانے پینے کی چیزیں بھی موجود ہوں تو اللہ پاکمومن بندے کی تو بہ پر اُس شخص کے اپنی سواری کے لوٹنے پرخوش ہونے سے بھی زیادہ خو ش ہوتا ہے ۔

   ( صحیح مسلم، کتاب التوبۃ ،باب فی الحض علی التوبۃ والفرح بھا،  ص۱۴۶۸ ، حدیث: ۲۷۴۴)

میں کر کے توبہ پلٹ کر گناہ کرتا ہوں

حقیقی توبہ کا کر دے شرف عطا یا ربّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد