Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

اب یہ دنیاقابلِ مذمَّت کہلائے گی۔( اِحیاءُ الْعُلوم، کتاب  ذم الدنیا ،  ۳/۲۷۰،۲۷۱ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دنیا ایک  مسافرخانے کی طرح ہے جس میں مسافر آ کر قیام کرتے ہیں اور چند دن رہنے کے بعد وہاں سے کوچ کر جاتے ہیں ،مسافر خانے میں آ کر چند دن رہنے والا کبھی بھی وہاں رہتے ہوئے لمبی لمبی اُمیدیں نہیں باندھتا اور اس کی رونقوں سے دل نہیں لگاتا۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اس عارضی گھر یعنی دنیا کے ہوکر نہ رہ جائیں کیونکہ ہمیں ایک دن یہاں سے کوچ کرجانا ہے،ہماری منزل یہ نہیں بلکہ جنت ہے۔آئیے!اپنے دل میں دنیا سے بے رغبتی بڑھانے اور فکر آخرت اُجاگر کرنے  کے لئے  3 فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے اور نصیحت و عبرت کے مدنی پھول چنئے:

(1)فرمایا:جو شخص ہمیشہ دنیا کی فکر میں مبتلارہے گا (اور دین کی پروا  نہ کرے گا )تواللہ پاک ا س کے تمام کام پریشان کر دے گا اور ا س کی مُفلسی ہمیشہ اس کے سامنے رہے گی اور اسے دُنیا اتنی ہی ملے گی جتنی اس کی تقدیر میں لکھی ہوئی ہے اور جس کی نِیَّت آخرت کی جانب ہو گی تواللہ کریم اس کی دل جمعی کے لئے ا س کے تمام کام دُرُسْت فرما دے گا اور ا س کے دل میں دُنیا کی بے پروائی ڈال دے گا اور دنیا اس کے پاس خودبخود آئے گی۔( ابن ماجہ، کتاب الزہد، باب الہم بالدنیا، ۴/۴۲۴، الحدیث: ۴۱۰۵)

(2)فرمایا:دنیا اس کا گھر  ہے جس کا (آخرت میں)کوئی گھر نہیں اور اس کا مال ہے جس کا دوسرا کوئی مال نہیں اور دنیا کے لئے وہ آدمی جمع کرتا ہے جس کے پاس عقل نہیں۔(شعب الایمان، الحادی والسبعون من شعب الایمان ۔۔۔ الخ،  فصل فیما بلغنا عن الصحابۃ۔۔۔ الخ، ۷/۳۷۵، الحدیث: ۱۰۶۳۸)

(3)فرمایا:جس نے اپنی دنیا سے مَحَبَّت کی اس نے اپنی آخرت کو نُقصان پہنچایا اور جس نے اپنی آخرت سے مَحَبَّت کی ا س نے اپنی دُنیا کو نُقصان پہنچایا، پس تم فَنا ہونے والی (دنیا) پر باقی رہنے والی (آخرت )  کو ترجیح