Book Name:Gaflat Ka Anjaam
٭ غفلت کےسبب انسان علمِ دین سے دور ہوجاتاہے۔
٭ غفلت کےسبب انسان اپنی آخرت کو بھول جاتاہے ۔
٭ غفلت کےسبب انسان گناہوں میں ملوث ہوجاتاہے ۔
٭ غفلت کےسبب انسان جہنم کےگہرے گھڑے میں جاگرتاہے۔
٭ غفلت کےسبب انسان یادِالہی اور اِطاعت ِ الٰہی سے دور ہوجاتاہے ۔
٭ غفلت کےسبب انسان ہروقت مال و دولت کمانے کی حرص میں مبتلا رہتاہے ۔
اللہ کریم ہمیں نیک اعمال کرنے اور غفلت سے بچنے کی توفیق عطافرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت اور چند سنتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہوں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نے مجھ سے کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔
(مشکاۃالمصابیح، کتاب الایمان باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ج۱ صفحہ ۵۵حدیث: ۱۷۵)
سینہ تری سنت کا مدینہ بنے آقا جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آیئےشیخِ طریقت امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے’’101 مدنی پھول‘‘سےجوتے پہننے کی سنتیں اورآداب سنتی ہیں۔