Book Name:Siddiq e Akbar Ka Kirdar o Farameen

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے مُلاحَظہ کیا کہ حضرت سَیِّدُنا ابُو بکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےعشقِ رسُول میں ڈوب کر دِینِ اِسلام کی اِشاعَت و تَروِیج کیلئے کِس قدَر مَصائِب وآلام برداشت کئے۔  اسلام کے اس عظیم مبلغ نے اپنا تَن من دَھن سب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اور اُس کے  پیارےحبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت میں قربان کردیا، اس قدر تکالیف اور مَصَائب پہنچنے کے بعد بھی اپنی فکر چھوڑ کر اپنے آقا و مولیٰ ،حضرت محمد مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یاد کر رہے ہیں اور بے قرار ہیں کہ کسی طرح مجھے اپنے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حال معلوم ہوجائے کہ آپ کسی پریشانی میں تو نہیں،ذرا غو ر فرمائیے کہ  آقا کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جانثار صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کے عشق و محبت کا تو یہ عالم تھا،آئیے!ہم بھی غورکرتے ہیں کہ ہم اپنے پیارے آقا،مدینے والے مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کیسی محبت کرتے ہیں ؟کیا ہمارے اندر بھی اسلام کی  خاطِر قُربانی دینے کا جذبہ موجود ہے؟صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور بزرگانِ دِین رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  تو جان ومال کی قُربانی دینے سے بھی نہیں گھبراتے تھے، لیکن افسوس! ہم سے صرف وقت کی قُربانی بھی نہیں دی جاتی۔یاد رکھئے!جودینِ اسلام کی مدد کرتاہے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی مدد فرماتا ہے جیساکہ پارہ 17سورۂ حج کی آیت نمبر 40میں ارشاد ہوتا ہے:

وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗؕ- ۱۷،حج:۴۰)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور بیشک اللہ ضرور مدد فرمائے گا اس  کی جو اس کے دِین کی مدد کرے گا۔

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھا آپ نے! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی مدد فرمائے گا جو اس کے دِین کی مدد کرے گا ، حضرت سَیِّدُنا قتادہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  پر حق ہے کہ وہ اس کی مدد کرے