Book Name:Siddiq e Akbar Ka Kirdar o Farameen

جواس (کے دِین)کی مددکرے۔([1])حکیمُ الاُمَّت حضرت مُفْتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہارشادفرماتے ہیں:اَوْلِیاءُاللہکی مددکرنا،نبی کی خدمت،عِلْمِ دِیْن پھیلانا، سب اللہ کے دِیْن کی مدد ہے ۔([2])لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھی رِضائے اِلٰہی کے حصول  کی نیّت سے دِینِ اِسلام کی سر بلندی کے لئے 12 مدنی کام کرنے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں۔

     دِینِ خداکی مدد کرنے والوں کی مدد کیسے ہوتی ہے؟ان کی مدد کون کرتاہے؟ان کو کیسی ثابت قدمی نصیب ہوتی ہے؟آئیے !سُنتے ہیں:پارہ 26، سورۂ محمد، آیت: 7میں ارشادہوتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷) (پ۲۶،محمد:۷)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اے ایمان والو اگر تم دینِ خدا کی مدد کرو گے اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا۔

دِینِ مُصْطَفٰے کی مدد کرنے والوں کیلئے ہر جُمُعہ اور عیدَین میں نہ جانے کتنے ہی خُطَباء دُعائیں دیتے ہیں بلکہ یہ دُعائیں تو بُزُرگانِ دین صدیوں سے دیتے چلے آ رہے ہیں۔یہ دُعا میرے آقااعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت،مجدِّدِ دِین وملّت مولانا شاہ احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے بھی ’’خُطباتِ رضویہ‘‘میں شامِل فرمائی ہے۔وہ دُعا یہ ہے:اَللّٰھُمَّ انْصُرْ مَنْ نَّصَرَ دِیْنَ سَیِّدِنَا وَمَوْلٰـنَا مُحَمَّد۔ یعنی اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! جو ہمارے آقااورمولیٰ محمدِ مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے  دِین کی مدد کرے تُو بھی اُس کی مدد فرما  ۔

                             سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ! نیکی کی دعوت دینے والوں،مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے والوں،درس و بیان کرنے والوں،انفِرادی کوشِش کرنے والوں،عاشِقانِ رسول کی خیر خواہی کرنے والوں،مَدَنی قافِلوں کے غریب مسافِروں کے لئے مالی تعاوُن کرنے والوں اور کسی بھی طرح سے دِینِ مصطَفٰے کی مدد کرنے والوں کو مبارک  ہو کہ ان کے لیے خطبہ ٔجمعہ میں دعاکی جارہی ہے۔اے دینِ مصطَفٰے کے مدد گارو! یقینا


 

 



[1] تفسیر درمنثورا لبقرۃ پ،۲۶،محمد،تحت الایۃ:۷،۷/۴۶۲

[2] نورالعرفان،پ۱۷،حج،تحت الایۃ :۴۰،ص۵۳۷