Book Name:Siddiq e Akbar Ka Kirdar o Farameen

ایسی تربیت نہ ہوئی تھی ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں بھی مدنی مذاکروں میں شرکت کا ذوق وشوق عطا فرمائے۔

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ہفتہ وارمدنی مذاکرہ بیک وقت ملک و بیرونِ ملک سینکڑوں مقامات پراجتماعی طورپردیکھا سُنا جا تا ہے،کثیر عاشقانِ رسول علمِ دِین کے حصول کے لیے ہرہفتے جمع ہوتے ہیں،OB Vanکے ذریعے مختلف شہروں کی بھی مدنی مذاکرے میں شرکت ہوتی ہے،گھر پراِنفرادی طورپر دیکھنے سے بہتر ہے کہ اجتماعی طورپر مدنی مذاکرہ دیکھا جائے،اگر مجلسِ رابطہ،مجلس نشرو اِشاعت،مجلس وکلا ء و ججز،مجلسِ تاجران،مجلس رابطہ برائے تاجران،مجلس ذرائع آمد و رفت،مجلس اِزدِیادِ حُب کے اسلامی بھائی،کسی اسلامی بھائی کے گھر اپنے شعبے کے افراد کو جمع کرکے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترکیب کریں توکیا بات ہے!اگر ہر ہفتےمختلف گھروں میں 12،12 ماسلامی بھائی بھی اجتماعی طورپر شامل ہوں تو مدینہ مدینہ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صِدِیقِ اکبر اورمریضوں کی عیادت

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُنا صِدِیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ذکرِ خیر جاری ہے ،آپ کا ایک وصف یہ بھی تھا کہ آپ بیماروں کی غَم خواری کرتے ہوئے ان کی عِیادت بھی فرماتے تھے ،چنانچہ ایک بار حضرت سَیِّدُنا علی المرتضی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بیمار ہوگئے، جب حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو معلوم ہوا تو آپ نے حضرت سَیِّدُنا عمر فاروق اور حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمادونوں سے ارشاد فرمایا:حضرت علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُبیمار ہوگئے ہیں، ہمیں ان کی عیادت کے لیے ضرور جانا چاہیے۔یہ سُن کر وہ بھی تیار ہوگئے۔ لہٰذا تینوں،حضرت سَیِّدُنا علی المرتضی