Book Name:Siddiq e Akbar Ka Kirdar o Farameen

میں اَوَّل تا آخر شرکت کیا کریں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی مُذاکرے میں شرکت کی دعوت دیتے رہیں گے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کئی اسلامی بھائی مدنی مُذاکرے کی بَرکت سے اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکےہیں۔آئیے ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سُنتے ہیں:

روزانہ مدنی مذاکرہ سُننے کی برکت

زم زم نگرحیدر آباد (بابُ الاسلام، سندھ پاکستان)کے علاقے پھلیلی پار کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان کچھ اس طرح ہے کہ یوں  تو دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول کی مدنی بہاریں  بچپن ہی سے نصیب تھیں ،مگرمردُود شیطان نے دنیا کے پُر فریب نظاروں  میں  بُری طرح اُلجھا رکھا تھا،میرا چہرہ سنّتِ مُصْطَفٰے  (یعنی داڑھی شریف )سے محروم تھااور ننگے سر پھرنا میرا معمول تھا۔ زندگی کے بیش قیمت ماہ و سال غفلت میں  بسر ہو رہے تھے کہ خوش قسمتی سے ایک بار کسی مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات ہوگئی،دورانِ گفتگو انہوں  نے مجھ سے کہا کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:جو روزانہ ایک بیان سنتا ہے ،میں  اس سے خوش ہوتا ہوں۔ ان الفاظ نے میرے دل میں اپنے مرشدِ کریم سے محبت کے سوئے ہوئے جذبات کو بیدار کر دیا چنانچہ میں  نے مکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ 50 مَدَنی مذاکروں  پر مشتملCD خرید لی اور روزانہ ایک مدنی مذاکرہ سننے کی سعادت پانے لگا۔امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لبوں  سے جھڑنے والے شریعت و طریقت کے روشن موتیوں  نے میرے دل کے بے نور نگینے کو چمکا کر رکھ دیا،آپ  کی پُرتاثیر گفتگو کی برکت سے دن بدن گناہوں  سے نفرت اور نیکیوں  سے محبت بڑھنے لگی، ابھی  چند ہی مَدَنی مذاکرے سنے تھے کہ میرے حُلیے،کردار اور اَنداز ِزِندگی میں  تبدیلی آنے لگی،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میں پانچوں  نمازیں  پابندی کے ساتھ پڑھنا شروع کردِیں، سر پر سبز عمامہ کا تاج سجا لیا، چہرہ داڑھی شریف سے منور کر لیا اور مَدَنی کاموں  میں  دلچسپی لینے لگا۔ الغرض ان مَدَنی مُذَاکروں  کے ذریعے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے میری ایسی مدنی تربیت فرمائی کہ میری 26 سالہ زندگی میں  کبھی