Book Name:Siddiq e Akbar Ka Kirdar o Farameen

واجب ہوگى۔([1]) (4)ماں باپ اگر بىٹے کو نَفل روزے سے اس لىے منع کرىں کہ بىمارى کا اندىشہ ہے تو والدىن کى اطاعت کرے۔([2])(5) شوہر کى اجازت کے بغىر بىوى نفل روزہ نہىں رکھ سکتى۔([3])

مَدَنى التجا:نفل روزوں کى مَدَنى تحرىک مىں شامل ہونے والے اسلامى بھائى اس نمبر+92 312 5921226 پر اپنا نام،شہر کا نام، موبائل نمبر اور درجہ (ممتاز ، بہتر، مناسب) اىس اىم اىس فرمائىں۔

مدرسۃُ المدینہ بالِغان

     میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دِینِ مَتِین کے 103 سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے ،انہی میں سے ایک شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان بھی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پاکستان بھر میں مدرسۃُ المدینہ بالغان کی تعداد تقریباً 5000 ہے ،مدرسۃ المدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو دُرست مخارج کی ادائیگی کے ساتھ مدنی قاعدہ اورقرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے،مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر علمِ دین بھی سیکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!مدرسۃ المدینہ بالغان کے کم وبیش63منٹ کے  جدول میں کتاب"نماز کے احکام" سے نماز،غسل،وضو،نمازِ جنازہ،سُنّتیں سکھانا،مدنی درس دینا،فرض علوم پر مشتمل بیانات سُننا، دُعا یادکروانا اورآخر میں مدنی انعامات کے رِسالے سے فکرِ مدینہ کرنا بھی شامل ہے۔میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آیئے!ہمّت کیجئے،تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ بالغان میں خود بھی شرکت کیجئے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیے۔


 

 



[1] در مختار،۳/ ۴۷۳

[2] ردالمحتار،۳/۴۷۸

[3] درمختار، ۳/ ۴۷۷