Book Name:Farooq e Azam ki Aajazi

میں مبُتلاکردیا تو میں نے اسے ذلیل کرنے کی ٹھان لی ۔‘‘(تاریخِ اسلام ،۳/۲۷۰)

کتاب”فیضانِ فاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ “ کا تَعارُف

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عُمر فارُوقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُجو باطنی اَمْراض اور دیگربُری صفات سے خودپاک تھے مگرہمیں تکبُّر اور خود پسندی کاعلاج بتاتے ہوئے،اپنے عمل سے گویا ارشادفرمارہے ہیں کہ نفس کوان آفات سے بچانے کیلئے اپنا کام خود کرنا چاہیے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی اسی عاجزی واِنْکِساری کے سبب   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   نے آپ کو وہ عزّت اور مقام وَمرتبہ عطا فرمایا کہ آج تک پُوری کائنات میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ذِکْر کی دُھْوم مچی ہوئی ہےاورتا قیامت تمام مسلمان آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے اَوصافِ حَمِیْدَہ کوبیان کرنے کے ساتھ ساتھ عمل بھی کرتے رہیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ نے سَیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرتِ مُبارکہ سےمُتَعَلِّق دو 2جلدوں پر مُشتمل کتاب”فیضانِ فاروقِ اعظم شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَ جَلَّ اس کتاب میں اسلامی قوانین کے مُطابق زندگی گزارنےکے مُتَعَلِّقَ اہَم معلومات کو آسان انداز میں بیان کیا گیاہے۔اس کتاب میں عدل و انصاف کرنے اور عام لوگوں کےحُقُوق اداکرنےکے طریقے بھی موجود ہیں،لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ کےبستے سے ھَدِیَۃًطلب فرمائیے،خود بھی اس کا مُطالعہ کیجئے اور دُوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِيڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ(Download)اورپرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی قیُّوم                                                            اِک اِک   گھرمیں مچ جائے دُھوم