Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

کورس، مدَنی انعامات و مدنی قافلہ کورس، قفلِ مدینہ کورس، فیضانِ اسلام کورس،فیضانِ قرآن وحدیث کورس، 12روزہ مدنی کورس وغیرہ)،اسی طرح ہفتہ وار اجتماعات،بڑی راتوں (مثلاً شبِ میلاد، گیارہویں شریف،شبِ معراج، شبِ برأت اور شبِ قدر وغیرہ)کے اجتماعات،پورے ماہِ رمضان/آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف غرض یہ کہ مُنَـظَّم طریقے سے مدَنی کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت تقریباً 103شعبہ جات  کیلئے خطیر رقم دَرکار ہوتی ہے۔آپ بھی زِیادہ سے زِیادہ مدنی عطیات جمع کیجئے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ کیجئے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت  حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے ! شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رِسالے "163 مَدَنی پُھول"سے مِسْواک کے مَدَنی پُھول سُنْتے ہیں ۔

       ٭ حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ مِسْواک میں دس(10) خُوبیاں ہیں:مُنہ صاف کرتی ، مَسُوڑھے کو مَضْبُوط بناتی ہے، بینائی بڑھاتی ، بلغم دُور کرتی ہے ، مُنْہ کی بدبو ختم کرتی ، سُنَّت کے مُوافِق ہے ،فرشتے خُوش ہوتے ہیں، رَبّ راضی ہوتا ہے، نیکی بڑھاتی اور معدہ دُرُست کرتی ہے