Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

ہرسال   صاحبِ نصاب اَفْراد پر چند شرائط پائے  جانے کی صُورت میں  زکوٰۃ کوفرض فرمایا،نَفْلی صَدقات کے فَضائل بیان فرماکرلوگوں کو سخاوت کادرس دیا اور بخل کی مَذمَّت بیان  فرمائی ہے،لہٰذا زکوٰۃ جیسے اَہَم فریضے کی اَدائیگی میں سُستی وتنگ دِلی سے کام لینے کے بجائےخالصۃً رِضائے الٰہی کی خاطر اس کے تمام شرعی مسائل کو مَدِّ نظر رکھتے ہوئے  اَدائیگی کیجئے اورنفلی صَدقات کا بھی ذِہْن بنائیے  کہ صَدَقہ اللہ تعالٰی کو بہت پسند ہےاور آفتوں اور بَلاؤ ں کو ٹالنےکے ساتھ ساتھ غریبوں مِسکینوں کی بَہُت سی ضَروریات پُوری ہونے کاسبب ہے۔آئیے! سَخاوت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے سَخاوت کے فضائل پر  3 فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُنتے ہیں۔

1.    اَلْجَــنَّةُ دَارُالْاَسْخِیَآء یعنی جنَّت سخیوں کا  گھر ہے۔ (1)

2.    سخی اللہ عَزَّ   وَجَلَّ سے قریب ہے ،جنَّت سے قریب ہے ،لوگوں سے قریب ہے، آگ سے دور ہے اور کنجوساللہ عَزَّ وَجَلَّسے دور ہے، جنَّت سے دور ہے،لوگوں سے دُور ہے،آگ کے قریب ہے اور جاہل سخی،اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نزدیک بخیل عالِم سے بہتر ہے ۔ (2)

3.    اے انسان! اگر تم بچا مال خرچ کردو توتمہارے لئے اچھا ہے اور اگر اُسے روک رکھو تو تمہارے لئے بُرا ہے اور بَقَدْرِ ضرورت اپنے پاس رکھ لو تو تم پر مَلامت نہیں اور دینے میں اپنے عیال سے اِبْتدا کرو اور اُوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ۔(صحیح مسلم: کتاب الزکاۃ، الحدیث:۱۰۳۶،ص۵۱۶)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا مُختصر تعارُف

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!وہ لوگ بڑے ہی خوش نصیب ہیں جواپنے مال کے حُقُوقِ واجبہ اَدا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…فردوس الاخبار،۱/ ۳۳۳،حدیث :۲۴۳۰

2…سنن الترمذی ، کتاب البروالصلة ، باب ماجاء فی السخاء،۳/ ۳۸۷ ،حدیث :۱۹۶۸