Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

تقریب سیِّدِ عالَم، نُورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سفرِ شام سے واپسی کے  دو(2) ماہ 25 دن بعد مُنْعَقِدہوئی۔(1)اورسیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے رسولِ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجیت میں آکر قیامت تک کے تمام مؤمنین کی ماں یعنی اُمُّ الْمُؤمنین ہونے کا شَرف حاصِل کیا۔

بارات کا کھانا

    نِکاح کے بعدحضرتِ سیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَانےحُضُورِاقدسصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے عَرْض کی: اپنے چچا سے فرمائیے کہ ایک اُونٹ ذَبْح کر کے لوگوں کو کھانا کِھلائیں۔ چنانچہ لوگوں کو کھانا کِھلانے کے بعد رسولِ اکرم، نُورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتشریف لائے اور حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے باتیں فرمائیں، اس سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آنکھوں کو ٹھنڈک عطا فرمائی۔آپ کےشفیق چچاابوطالِب نے اس شادی پربڑی مَسَرَّت کا اِظہارکیااور کہا:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنَّا الْکَرْبَ وَ رَفَعَ عَنَّا الْھُمُوْمَ سب خوبیاں اس ذات کے لئے جس نے ہم سے مصیبتیں دُور فرمائیں اور ہم سے غموں کو اٹھایا ۔“(2)اس طرح شادی کی یہ پُرسعید تقریب اپنے اِخْتتام کو پہنچی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شادیوں میں ہونے والی بے ہُودہ رسمیں

    پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحَبَّت کا دَم بھرنے والےعاشقانِ رسول! غور کیجئے کہ دوجہاں کے تاجور، محبوبِ ربِّ داورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک  نکاح کی یہ عظیمُ الشَّان تقریب کس قدر سادَگی کے ساتھ بحسن وخُوبی  انجام پذیر ہوئی۔مگر افسوس !فی زمانہ ہمارے مُعاشرے میں منگنی اور شادی کے موقع پر بعض ناجائز اور بے ہُودہ رُسُومات اس قدر رواج پاگئی ہیں کہ ان کے بغیر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1]... مدارج النبوۃ،باب دوم در كفالت عبد المطلب ...الخ، ٢/٢٧.والمواهب اللدنية، المقصد الاول، ذكر حضانته صلى الله عليه وسلم، ١/١٠١.

2... شرح الزرقانى على المواهب، المقصد الاول، باب تزوجه صلى الله عليه وسلم خديجة، ١/٣٧۹