Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

ہاتھ سفرکرنے والے مدنی قافلوں میں بھی سفر،63روزہ مدنی تربیتی کورس،41روزہ مدنی  انعامات و مدنی قافلہ کورس یا12روزہ مدنی کورس  کر کے مختلف اوقات میں پڑھنے والی دعائیں ، وضووغسل  اور نماز کے ضروری مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل کریں۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہمیں عمل کی توفیق عطافرمائے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

     میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!حضرت سَیِّدَتُنا خدیجۃُ الکُبری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا ایک  عظیم خاتون تھیں جو ہر لحاظ سے کامل واکمل تھیں ،یعنی نَسب کے اعتبار سے ،شَرافت کے اعتبار سے ،اَخلاق کے لحاظ سے ،کردار کے اعتبار سے ،مال ودولت اور لوگوں کے ساتھ خَیر خواہی میں وہ اپنے دَور کی یکتاشخصیت تھیں، آپ کو امامُ الانبیاء حضرت محمدِمصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زوجیت میں آنے کا شرف بھی حاصل ہواآیئے!اب حضرت سَیِّدتُنا خدیجہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کاحضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ نکاح کا واقِعہ سُنتے ہیں چنانچہ

رسولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ  نِکاح کا سبب

    محبوبِ خدا،احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ حضرت سیِّدَتُنا خدیجہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے نِکاح کا ایک سبب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سفرِ شام تھا کہ جب حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے اپنےغلام میسرہ کی زبانی پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی  پیغمبرانہ صفات سُنیں اورخُود بھی فِرِشتوں کو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرسایہ کئے دیکھا تویہ باتیں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم كے ساتھ نِکاح کرنے میں رغبت کا باعِث بنیں۔ نیز یہ بھی مروی ہے کہ خواتینِ قُریش کی ایک عید ہوا کرتی تھی، جس میں وہ بَیْتُ اللہ شریف میں جمع ہواکرتیں۔ ایک دن اسی سلسلے میں وہ یہاں جمع تھیں کہ ملکِ شام کا ایک شخص آیا اور انہیں پُکار کر کہا: اے گروہِ قُرَیش کی عورتو! عنقریب تم میں ایک نبی ظاہِر ہو گا جسے احمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کہا جائے گا،تم میں سے جو عورت بھی ان کی زَوْجہ