Book Name:Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

سے نہ صرف ذہن پر غىر ضرورى دباؤ پڑتا ہے،بلکہ اِس غفلت کے سبب بعض اَوقات گھر میں موجود چھوٹے بچّوں کو ناقابلِ تلافی نُقصان بھی پہنچ جاتا ہے۔([1])اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہم سب کو اپنی حِفْظ و اَمان میں رکھے اور اپنی زندگی کو قرآن و سنّت کے اَحکامات اور پیارے آقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتوں کے مُطابِق گُزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

مِٹا دے ساری خطائیں مِری مٹا یا رب               بنا دے نیک بنا نیک دے بنا یا ربّ

رِہائی مجھ کو مِلے کاش نفس و شیطاں سے               تِرے حبیب کا دیتا ہوں واسطہ یا ربّ

گناہ بے عدد اور جُرم بھی ہیں لا تعداد        مُعاف کر دے نہ سہہ پاؤں گا سزا یا ربّ

                                                                             (وسائلِ بخشش  صفحہ 78)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عشقِ مجاز ی سے جان چُھڑانے کی تدبیریں:

سُوال:اگر کسی سے عشق ہو جائے، بد نگاہی وغیرہ گناہوں کا سلسلہ بھی ہو اور شاد ی کی ترکیب بھی ممکن نہ ہو ، تو اس سے کس طرح چھٹکارا حاصِل کرے ؟

جواب: واقِعی یہ مُعامَلہ بڑا صبر آزما ہے۔ اس دَوران جو بھی گناہ ہوئے ہوں ان سے سچّے دل سے توبہ کر کے اِس عشق سراپا فِسق سے نَجات کیلئےاللہُ غفارعَزَّوَجَلَّ  کے عالی دربار میں گڑ گڑا کر دعا مانگے ، اُس کو دیکھنے سے بچے ، بلکہ اگر اُس کی تصویر، تحفہ یا کوئی اورنشانی اپنے پاس ہو تو اسے بھی نہ دیکھے اور فوراً وہ اشیا اپنے سے الگ کر دے، اُس کا فون نہ سُنے، اُس کا عشقیہ مکتوب نہ پڑھے، حتّٰی کہ اُس کے تصوُّر سے بھی ہر ممکن صورت میں پیچھا چُھڑائے ۔ اپنے آپ کو دینی کاموں میں ایک دم مَشغول کر دے۔ اللہعَزَّوَجَلَّ  اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت اپنے دل میں بڑھا ئےاور بارگاہِ رسالت میں استِغاثہ(یعنی فریاد) پیش کرے:

مَحَبَّت غیر کی دل سے نکالو یَارسولَ الله!     مجھے اپنا ہی دیوانہ بنا لو یَارسولَ الله!


 

 



[1] روزنامہ انقلاب، ۲۶ستمبر ۲۰۱۳جمعرات بتغیر