Book Name:Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

راتوں کو مُسلسل جاگنے کی وجہ سے جسم مکمل آرام سے محروم ہوگیاصِحَّت پر بُرا اَثَر پڑنے لگا گانے باجے سُننے اور فلمیں ڈرامے دیکھنے کا رُجْحان بڑھ گیاگھر گھر میں سنیما بلکہ ایک ایک گھر میں کئی کئی سنیما کُھل گئےاِنْتِہائی شرمناک فلمی مناظر دیکھنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئیںنوجوان وقت سے پہلے ہی بڑھاپے کی دَہلیز پر قدم رکھنے لگے پڑھائی میں دِلْچَسپی اور کام کاج میں پُھرتی اور یکسوئی ختم ہوگئیسُستی اور کاہلی عام ہوگئی اور آدمی آرام پسند ہوگیااَجْنبی عَورَتوں اور غیر مَحْرم لڑکیوں سے تانک جھانک میں کئی گُنا اضافہ ہوگیابے حیائی کا راستہ وسیع اور بدکاری کاراستہ اِنْتِہائی آسان ہوگیاموبائل فون  پر سیٹ کی گئی(یعنی لگائی ہوئی) موسیقی کی دُھنوں اور گانے کے واہِیّات(فضول) کلمات سے مسجدوں کا اِحْتِرام اور تقدُّس پامال ہوگیامسجد کے پُرکیف ماحول میں ذکر و اَذْکار ، تلاوتِ قرآن اور سنّتوں بھرے درس و بیان کرنے، سُننے والوں کی توجّہ اور کَیْف و سُرور مُتَاَثِّر ہونے لگا، حتّی کہ اپنے یا کسی اَور کے موبائل کی وجہ سے نمازجیسی اَہَم عبادت کی بھی خُشُوع  و خُضُوع کے ساتھ ادائیگی دُشوار ہوگئی۔

فریاد ہے اے کشتیِ اُمّت کے نگہباں               بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے

دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت         سچ ہے کہ بُرے کام کا انجام بُرا ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گانے باجے غیرتِ انسانی کا گلا گھُونٹ دیتے ہیں

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ تو موبائل فون کی بہت سی بُرائیوں میں سے چند ایک کا مختصر تَذکِرَہ کِیا گیا ہے،ان بُرائیوں میں سے بعض اپنے دامن میں مزید بہت سی بُرائیوں کو لئے ہوئے ہیں۔ مثلاً گانے باجے ہی کو لے لیجئے کہ موبائل کی وجہ سے گانے باجے سُننے کا رُجحان بڑھ رہا ہے،بلکہ اب تو مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّموبائل کے ذریعے یہ گناہ اس قدر آسان ہوگیا ہے کہ نہ صرف گانے باجے سُن کر کانوں کو حرام سے پُر کرنے بلکہ اس کے ساتھ بیہودہ وشرمناک مناظردیکھ کرآنکھوں کو حرام سے پُر