Book Name:Musalman ki Parda Poshi kay Fazail

آئیے! بطورِ ترغیب علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت پر مشتمل ایک  مَدَنی بہار سنئے اور اپنے اندر نیکی کی دعوت کا جذبہ بیدار کرنے کی کوشش کیجئے چُنانچہ،

باغ کاجُھولا

حیدر آباد(با بُ الاسلام سندھ) کے ایک  مَحلّے میں عَلاقائی دَ ورہ برائے نیکی کی دعوت سے مُتأَ ثِّر ہو کر ایک ماڈرن نوجوان مسجِدمیں آ گیا۔ بیان میں مَدَنی قافِلوں میں سفر کی ترغیب دِلائی گئی تواس نے مَدَنی قافلےمیں سفر کرنے کیلئے نام لکھوادِیا۔ ابھی مَدَنی قافلے میں اُس کی رَوانگی میں کچھ دن باقی تھے کہ قَضائے الٰہی سے اُس کا اِنتِقال ہو گیا ۔کسی اَہلِ خانہ نے مَرحوم کو خواب میں اِس حالت میں دیکھا کہ وہ ایک ہَریالے باغ میں ہَشّاش بَشّاش جُھولا جُھول رہے ہیں۔پوچھا ،یہاں کیسے آ گئے ؟ جواب دِیا: دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے کے ساتھ آیا ہوں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا بڑا کرم ہوا ہے میری ماں سے کہہ دینا کہ میرا غم نہ کرے ،میں یہاں بہت چین سے ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا ۔([1])

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا            جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵