Book Name:Itaa'at e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم

عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ساتھ میں بھی دعوت میں شریک ہو گیا، دَرْزی نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے سامنے روٹی ،کدّو (لوکی شریف) اور گوشت کا سالَن رکھا ۔میں نے دیکھا نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ برتن سے کدّو شریف تلاش کر کے تَناوُل فرمارہے ہیں(اس کے بعدآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنا عمل بتاتے ہوئے فرماتے ہیں) فَلَمْ اَ زَلْ اُحِبُّ الدُّبَّاء َمِنْ یَوْمِئِذٍ یعنی اس دن کے بعد سے میں کدّو شریف کو پسند کرتا ہوں۔ (بخاری، کتاب البیوع ،باب ذکر الخیاط،۲/۱۷، حدیث: ۲۰۹۲)

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  میں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کا کیسا جذبہ تھاکہ جس کام کا حکم بھی اِرْشاد نہیں فرمایا، پھر بھی یہ لوگ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہر اَدا اَپنانے کا شوق رکھتے ہیں ،پھرسرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جس چیز کاحکم فرمایا کرتے،تو اس میں اِطاعت کا کیاعالَم ہوگا۔آئیے!اس ضمن میں صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی اطاعتِ رسول سے مُتَعَلِّق پیارے پیارےچند واقعات سُنتے ہیں ۔

حضرت عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کا فرمانِ رسول پر عمل :

ایک باراُمُّ الْمُومنین  حضرت  سَیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے پاس ایک سائل آیا، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اُسے  روٹی کاایک ٹکڑا عطافرمادیا ، پھرایک خُوش لباس شخص آیا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  نے اسے  بٹھا  کر کھانا کھلایا۔ لوگوں نے اس فَرق کی وجہ پُوچھی تو آپ نے ارشادفرمایا: رَسُوْلُ اللہ   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے ''اَنْزِلُو النَّاسَ مَنَازِلَھُمْ'' ہر شخص سے اس کے دَرَجے  کے مُطابق برتاؤ کرو۔ (سنن ابی داود، کتاب الادب ،باب فی تنزیل الناس منازلھم، الحدیث:۴۸۴۲، ج۴، ص۳۴۳)

مہمان نوازی کی اقسام اور ان کے تقاضے:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اُمُّ الْمُومنین حضرت سَیِّدتُنا عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے عمل سے معلوم ہواکہ لوگوں کے مَقام ومرتبہ کا لحاظ کرتے ہوئے ان کی مہمان نَوازی،خاطِرتَواضُع اورتعظیم و