Book Name:Itaa'at e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم

میں ان (مَدَنی انعامات کے رسائل) کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کیلئے ان مَدَنی اِنعامات کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پا لے۔‘‘

آپ   کی خواہش کے پیشِ نظرمَجْلِس مَدَنی انعامات کے تمام ذِمّہ داران کو تاکید کی جاتی ہے کہ ذیلی حلقہ، حلقہ، علاقہ، ڈویژن اور کابینہ سطح کے تمام ذِمّہ داران  ودیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ذیلی حلقوں کا جَدول بنائیں۔ اسلامی بھائیوں کے پاس جا جا کر اِنْفِرَادی کوشِش کرکے مَدَنی اِنْعامات کا رِسالہ پیش کرتے ہوئے ،اس پر عمل کرنے کا ذِہْن بنائیں، فکرِ مدینہ کرنے کا طریقہ سمجھائیں، تیار ہو جانے والوں کے نام لکھیں، ذیلی ذِمّہ دار کے پاس ذیلی،حلقہ ذِمّہ دار کے پاس حلقہ اور علاقہ/ شہر ذِمّہ دار کے پاس علاقہ/ شہر کے (ذِمّہ داران و اہلِ مَحَبَّت) اسلامی بھائیوں کی فہرست مَوْجُود  ہو،یہ تمام ذِمّہ داران، ان اسلامی بھائیوں سے رابطہ رکھیں پھر انہیں فکرِ مدینہ کرنے کی یاددِہانی بھی کرواتے رہیں۔

آئیے! ہم بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ کر چڑھ کر حصہ لیں اور مدنی انعامات پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو اسکی ترغیب دلا کر ڈھیروں ثواب کمائیں!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ:

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج ہم نے اطاعتِ مُصْطَفٰے کے مُتَعلِّق بیان سُننے کی سعادت حاصل کی  

Ø  یقیناً ایک مسلمان کےلیے دِین و دنیا کی بھلائیاں پانے کا بہترین نُسْخہ اطاعتِ مُصْطَفٰے ہی ہے۔  

Ø  اپنے تمام تر مُعاملات کو اطاعتِ مُصْطَفٰے کے سانچے میں ڈھالنے والا ہی  دُنیا وآخرت میں