Book Name:Itaa'at e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم

الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کن کاموں میں اطاعت لازِم ہے؟

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!نبیِّ کریم ،روفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا حکم ماننا اِطاعتِ مُصْطَفٰی کہلاتاہے۔اطاعت میں ہروہ کام  شامل ہے، جن سے بچنے کا حکم ہے اور وہ کام  بھی داخل  ہیں جنہیں کرنے کا حکم اِرْشادفرمایا ہے ۔جس طرح نماز پڑھنا، زکوٰۃ دینا، روزہ رکھنا اوردیگر نیک کام ضروری ہیں،اسی طرح جُھوٹ، غیبت، چُغلی،موسیقی وغیرہ گُناہوں سے اِجْتناب بھی  لازِم ہے۔ مگرافسوس!صَد افسوس!آج مُسلمانوں  نےدِین سے دُوری کے باعث اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اوراس کے رسُول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت وفرمانبرداری  کو چھوڑدیا،شاید اسی وجہ سے مُعاشرے میں گُناہ عام ہوتے جارہے ہیں۔ جس طرف نظر اُٹھائیے بے عملی ،بے راہ روی اور سُنَّتوں  کی خِلاف  وَرزی کے دل سَوز نَظارے ہیں۔ نمازیں چھوڑنا، گالیاں دینا،تہمتیں  لگانا،بدگمانیاں  کرنا، غیبتیں کرنا،لوگوں کے عیب جاننے کی جُسْتجو میں رہنا ،معلوم ہونے پران کے عیبوں کواُچھالنا، بات بات پہ جھوٹ بولنا،جھوٹے وعدے کرنا، کسی کا مال ناحق کھانا، فلمیں ڈرامے،گانے باجوں کے نشے میں مخمور رہنا،سرِعام سُود ورِشوت کا لَیْن دَیْن کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، غُرُوروتکبر،حَسَدورِیا کاری اوربُغض وکِیْنہ جیسے بے شُمارگُناہ عام ہیں۔یاد رکھئے!ایک دن مَوْت ہمارا رشتۂ حَیات مُنْقَطِع کرکے( یعنی کاٹ کر) ہمارے  آراستہ وپیراستہ کمروں کے نَرْم وآرام دِہ گدیلوں سے اُٹھا کرقبر کی  مَٹّی پر سُلادے گی،پھر پچھتانے سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔لہٰذاان ساعتوں کو غنیمت جانتے ہوئے گُناہوں سے سچی تَوْبہ کیجئے!اور نیکیوں میں وَقْت گُزارئیے ۔آئیے! اِطاعتِ مُصطفٰے کا جَذبہ پیدا کرنے کی سچی  نِیَّت سےچند فرامینِ مُصْطَفٰے سُنتے ہیں: