Book Name:Itaa'at e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم

کامیاب ہے۔

Ø   صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا مُقدَّس کردار بھی ہمارے لیے مَشعل ِ راہ ہے کہ ان حضرات نے بھی اپنی ساری زندگی نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت میں بسر کی اور حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جس کام کا حکم  نہ بھی دیا،پھر ان نُفُوسِ قُدْسِیہ نےآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہراَدا کو لازِمُ الْعَمَل جانتے ہوئے اُس پر عمل کیا۔

Ø   اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں اپنا او ر اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مُطیع وفرمانبردار بنائے اور ہر بُرے کام سے بچنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   

12 مَدَنی کاموں میں سےہفتہ وار ایک مدنی کام  ”ہفتہ وار اجتماع “:

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گناہوں  بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیاں کرنے اورنیکی  کی دعوت کوعام کرنے کیلئے ذیلی حلقے کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں اوّل تا آخر شرکت بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ علمِ دِین سے مالا مال ایسے اجتماع میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں۔علمِ دین کی محفل میں شرکت کا ثواب ملتا ہے اور علمِ دین سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں حدیث ِپاک میں ہے کہ:

 جوشخص علم کی طلب میں کسی راستہ کو چلے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اس کو جَنَّت کے راستہ پر لے جاتاہے اورطالبِ علم کی خُوشنودی کے ليے فِرِشْتے اپنے بازُو بچھا دیتے ہیں۔ (سنن الترمذی''،کتاب العلم،باب ماجاء في فضل الفقہ علی العبادۃ، الحدیث:۲۶۹۱،ج۴،ص۳۱۲.)۔آئیے!ہفتہ وار سُنَّتوں  بھرے اجتماع میں شرکت  کی ایک مدنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں۔

پنجاب(پاکستان)کے شہرچِشتیاں شریف کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِِّ لُباب ہے : نَمازوں سے جی چُرانا،داڑھی مُنڈانا،والِدَین کو سَتانا وغیرہ وغیرہ گُناہ ،میری زندگی کا حصّہ بن چکے تھے ، گانے باجے