Book Name:Itaa'at e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اگر ہم بھی بیان کردہ فرامینِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر عمل  کرنے میں کامیاب ہوجائیں تواِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّہماری زِندگی میں  بھی نیکیوں کی مدنی بہارآجائے گی اور  گُناہوں بھری زِندگی سے چُھٹکارا مل جائےگا ۔آئیے!ہم بھی پانچوں نمازیں  باجماعت پڑھنے،والدین اورتمام مُسلمانوں سے حُسنِ سُلُوک کرنے ،مُسلمانوں کی دل آزاری سے بچنے ،ان کا دل خُوش کرنے ، یتیموں  پرشفقت اور حسبِ اِسْتطاعت،اہل و عیال کی مدنی تَربِیَت کرنے ،مسلمانوں کواچھی باتیں بتانے ،ان کی پردہ پوشی کرنے ،مُصیبت پر  صَبْرکرنے ،ظُلم وزِیادتی،فُحُش گوئی  ،بُغْض وکینہ ،وعدہ خلافی ،دھوکہ دَہی  وغیرہ گُناہوں سے بچنے کی خُود بھی نِیَّت کرتے ہیں اور دوسرے کو بھی بچائیں گے۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ ۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی  اِدارے  مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دوکتب  ’’جنّت میں لے جانے والے اعمال ‘‘اور’’ جہنّم میں لے جانے والے اعمال ‘‘کا مُطالعہ کیجئےاور نیکیوں میں رَغْبت اور اِستقامت پانے کیلئے  ہر ماہ تین(3) دن کے مدنی قافلے میں سفر اور مدنی اِنْعامات پر بھی کیجئے ۔

مجلس مدنی انعامات کا تعارف :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی خواہشات کے عین مُطابق اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اورجامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے کے لیے، مَدَنی اِنعامات پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے تبلیغِ قرآن و سُنَّتکی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مَجْلِس مَدَنی اِنْعامات کا قیام عمل میں آیا۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں:کاش! دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی او راسلامی بہنیں ان مَدَنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے