Book Name:Itaa'at e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم

آنکھوں میں تین تین سَلائیاں(۲) کبھی دائیں (سیدھی ) آنکھ میں تین اور بائیں (الٹی) میں دو ،(۳)تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی کو سُرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگائیے ۔ (شُعَبُ الْاِیمان ،ج ۵ ص ۲۱۸ ۔ ۲۱۹) اس طرح کر نے سے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ تینوں پر عمل ہوتا رہے گا۔ یاد رکھیے! تکریم کے جتنے بھی کام ہوتے سب ہمارے پیارے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سیدھی جانب سے شرو ع کیا کرتے،لہٰذا پہلے سیدھی آنکھ میں سُرمہ لگائیے پھر بائیں آنکھ میں۔طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کےلیے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب 312 صفحات پر مشتمل ”بہارِ شریعت حصّہ16“ نیز 120صَفَحات پر مشتمل ”سنّتیں اور آداب“ ھدِیّۃً حاصِل کیجیے اور پڑھئے ۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

رہوں ہر دَم مُسافِر کاش ”مَدَنی قافِلوں“ کا میں

کَرَم ہو جاۓ مَوْلا گر! عِنایت یہ بڑی ہوگی

       (وسائلِ بخشش،۳۹۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں

پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں

 

پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے