Book Name:Hasnain Karimain ki Shan o Azmat

بیان کا خُلاصہ:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّآج کے بیان میں ہم نے حَضراتِ حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن  کی شان وعَظَمت اور ان کی سِیرت کے مُتَعَلِّق سُننے کی سَعادَت حاصل کی ۔ہمارے آقا مدینے والے مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان دونوں شہزادوں سے بے پناہ مَحَبَّت فرمایا کرتے تھے ،کبھی اپنے مُبارَک کندھوں پر بٹھالیا کرتے تو کبھی پیٹھ پر،کبھی  ان کی خاطِر سجدہ  طویل فرماتے تو کبھی انہیں سینے سے لگاتے ،پیشانی کوچُومتےاورانہیں پُھولوں کی طرح سُونگھا کرتے۔یادرکھئے!اس میں ہمارے لئے بھی یہ دَرْس مَوْجُوْد ہےکہ ہم بھی حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے خُوب خُوب مَحَبَّت کریں اوران کے نَقْشِ قَدَم پر چلتے ہوئے اپنی زِنْدگی بسرکرنے کی کوشش کریں۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ دُنیا وآخرت میں سُرخروئی اور کامیابی قدم چُومے گی۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں حصہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیاں کرنے گُناہوں سے بچنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے ذیلی حلقے کے  12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے بارہ  مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام اپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ کرتے ہوئے   مَدنی انعامات  پرعمل  کرنا بھی ہے ۔ ہمارے اَسلافِ کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  بھی نہ صرف خُودفکرِ آخرت میں اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرتے بلکہ لوگوں کو بھی اس کا ذِہْن دیا کرتے جیسا کہ اَمِیْرُ الْمُؤمِنْین حضرتِ سَیِّدُنا عُمر فارُوق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں  :''اے لوگو! اپنے اَعمال کا حساب کر لو ، اس سے پہلے کہ قیامت آجائے اور تم سے ان کا حساب لیا جائے ۔  (حلیۃ الاولیاء