Book Name:Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait

کوشِش میں مصروف رہتے ہوں،اُن کی آنکھیں اللہ تعالیٰ کے خوف سے روتی ہوں،توبَہُت امّید ہے کہ یہِی کیفیّات اس شخص کے دل میں بھی سَرایت(یعنی اثر)کر جائیں۔ان شاء اللہ عزوجل

بُری  صحبتوں  سے  بچا  یا  الٰہی

بنا    مجھ  کو   اچّھا   بنا   یا   الٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کا مَدَ نی ماحول

 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اچّھی اچّھی مَدَنی صُحبت پانے کے لئے آپ کو پریشان ہونے کی قَطعًا ضَرورت نہیں،تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک،دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو جایئے،اِس کی بَرَکت سے ان شاء اللہ عزوجل اعلیٰ اَخلاقی اَوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کردار کا حصّہ بنتے چلے جائیں گے۔ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنَّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کرے اورسنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کرے۔اِن مَدَنی قافِلوں میں سفر کی بَرَکت سے ان شاء اللہ عزوجل اپنے سابِقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل عاقِبت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا،جس کے نتیجے میں گناہوں کی کثرت پر نَدامت ہوگی اور توبہ کی سعادت ملے گی۔عاشِقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافِلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فُحش کلامی اور فُضول گوئی کی جگہ لب پردُرُود ِ پاک کا وِرد ہوگا اور زَبان تلاوتِ قرآن اور ذکرونعت کی عادی بن جائے گی،غُصّے کی جگہ نرمی،بے صَبری کی جگہ صبر وتحمُّل،تکبُّر کی جگہ عاجِزی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا۔دنیاوی مال ودولت کے لالچ سے پیچھا چُھوٹے گا اور نیکیوں