Book Name:Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait

والی) ایسی قوم ہے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے والا بھی بدنصیب نہیں ہوتا۔(مسلم،کتاب الذکر...الخ،باب فضل مجالس الذکر، ص۱۴۴۴،حدیث:۲۶۸۹)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ نیکوں کی صُحْبَت کتنی فائدہ مند ہے کہ اگر کوئی گنہگار بھی ان کے پاس آکر بیٹھ جائے تو وہ بھی رحمتِ الٰہی سے محروم نہیں رہتا۔ جب لمحہ بھر کے لئے اچھی صُحْبَت اختیار کرنے والابھی محروم نہیں رہتاتوبھلا وہ خُوش نصیب جوسُنَّتوں  بھرے نیک ماحول سے ہمیشہ کے لئے وابستہ ہوجائے،رحمتِ الٰہی سے کس طرح محروم رہ سکتا ہے۔  

اسی طرح حضرتِسَیِّدُنا ابو رَزِیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہےکہرسولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اُن سے فرمایا: کیا میں تمہاری اس چیز کی اصل پر رَہْنُمائی نہ کروں جس سے تم دنیا و آخرت کی بھلائی پالو(پس وہ اصل چیز یہ ہے کہ)تم ذِکْر والوں کی مجلس اختیار کرو اور جب تم تنہائی میں ہو تو جہاں تک کرسکو اپنی زبان اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ذکر میں ہِلاتے رہواور اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی راہ میں مَحَبَّت کرو اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں عَداوَت کرو۔(شعب الایمان، باب فی مقاربۃ...الخ، فصل فی المصافحۃ...الخ، الحدیث ۹۰۲۴،ج۶، ص۴۹۲)

مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیْمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :   اس سے مراد عُلَماءِ دِین، اولِیاءِ کاملین، صالحین ووَ اصِلِیْن کی مجلسیں ہیں کیونکہ یہ مجلسیں جنّت کے باغات ہیں جیساکہ دوسری حدیث شریف میں ہے یہ مجلسیں خواہ مدرسے ہوں یا درسِ قرآن و حدیث کی مجلسیں یا حضراتِ صوفیاءِ کِرام کی ذِکْر کی محفلیں،یہ فرمان بہت جامع ہے، جس مجلس میںاللہ(عَزَّ  وَجَلَّ ) کا خوف، حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کا عشق اور اطاعَتِ رسول کا شوق پیدا ہو وہ مجلس اِکْسیر ہے۔(مرآۃ المناجیح، ۶/۶۰۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بُرے لوگوں کی ہمنشینی