Book Name:Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait

(یعنی اچھے شخص کی صحبت عطّار(یعنی عِطر فروش)کی دکان کی طرح ہے کہ جہاں سے آدَمی کچھ نہ بھی خریدے مگر اُسے خوشبو توآہی جاتی ہے اور بُرے شخص کی صحبت لوہار کی دکان کی مِثل ہے،جہاں اپنے کپڑوں کو جتنا بھی سَمیٹ کر رکھیں،چِنگاریاں اُس تک پَہُنچ ہی جاتی ہیں)

 

صُحبت کے فوری اَثَرات کی مثالیں

 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہرصُحبت اپنا اثرضَرور رکھتی ہے،مَثَلًا اگر آپ کی ملاقات کسی ایسے اسلامی بھائی سے ہو،جس کی آنکھوں میں اپنے کسی عزیز کی موت کی وجہ سے نَمی ہو،چِہرے پرآثارِ غم خوب نُمایاں ہوں اور لہجے سے اُداسی جھلک رہی ہو تو اُس کی یہ حالت دیکھ کر کچھ دیر کے لئے آپ بھی غمگین ہوجائیں گے۔اور اگر آپ کو کسی ایسے اسلامی بھائی کے پاس بیٹھنے کا اِتِّفاق ہو جس کا چِہرہ کسی کامیابی کی وجہ سے خوشی سے دَمَک رہا ہو،لبوں پر مسکراہٹ کھیل رہی ہو اور اُس کی باتوں سے مَسَرَّت کا اظہار ہورہا ہو تو خواہی نَخواہی آپ بھی کچھ دیر کے لئے اس کی خوشی میں شریک ہوجائیں گے۔

 

اچّھی بُری صُحبت کے اَثَرات

 

اِسی طرح اگر کوئی شخص ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرے گا جو فکر ِ آخِرت سے یکسر غافِل ہوں اور گناہوں کے اِرتِکاب میں کسی قسم کی جھجک محسوس نہ کرتے ہوں تو غالِب گُمان ہے کہ وہ بھی بَہُت جلد انہی کی مانندہوجائے گا اور اگر کوئی آدَمی عاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کرے جن کے دل فکر ِ مدینہ سے معمور ہوں،وہ دن رات آخِرت کی فَلاح(یعنی کامیابی)کے لئے اپنی اصلاح کی