Book Name:Allah Walon ki Namaz

(کسی عُذرِ شرعی کے سبب)عشاء کی جماعت میں حاضِر نہ ہو پاتے تو ساری رات عِبادت میں گُزار دیتے۔([1])

        بہر حال نماز ہر مُسلمان پر فرض ہے،اِس کو پڑھنا دُنیا و آخرت کی سَعادَتوں کا ذریعہ ہے اور چھوڑ دینا گُناہِ کبیرہ  اور دُنیا و آخرت کی محرومیوں کا سبب ہے ۔لہٰذا نمازوں کی ادائیگی کرتے ہوئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  سے اِس پر اِستِقامت کی دُعا بھی کرنی چاہئے ۔قُرآنِ پاک میں جابجا نہ صرف نماز کا حکم دِیا گیا ہے بلکہ اجر و ثواب کا ذکر کر کے اس کی ترغیب دِلائی گئی ہے۔آئیے اس ضمن میں چار(4) فرامینِ خُداوندی عَزَّ  وَجَلَّ سُنئے۔

نماز کے مُتَعَلِّق 4 فرامینِ خُداوندی عَزَّ  وَجَلَّ 

وَالْمُقِیۡمِیۡنَ الصَّلٰوۃَ وَالْمُؤْتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَالْمُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ ؕ اُولٰٓئِکَ سَنُؤْتِیۡہِمْ اَجْرًا عَظِیۡمًا ﴿۱۶۲﴾٪ (پ۶،النساء:۱۶۲) تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور نماز قائم رکھنے والے اور زکوٰۃ دینے والے اور اللہ اور قِیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے۔

وَ اَنْ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوْهُؕ-وَ هُوَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ(۷۲) (پ۷،الاَنْعام:۷۲)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کی طرف تمہیں اٹھنا ہے۔

حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰىۗ-وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ(۲۳۸) (پ۲،البقرۃ:۲۳۸)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : نگہبانی کرو سب نمازوں کی اور بیچ کی نماز کی اور کھڑے ہو اللہ کے حُضُور ادب سے۔

وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) (پ۱،البقرۃ:۴۳)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور رُکوع کرنے والوں کے ساتھ رُکوع کرو۔

        صدْرُ الْافَاضِل حضرت علّامہ مولانا سَیِّد محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی  آخری آیتِ مُبارکہ کے تحت فرماتے ہیں :اس آیت میں نماز و زکوٰۃ کی فرضیت کا بیان ہے اور اس طرف بھی اشارہ ہے


 

 



[1] اللہ والوں کی باتیں ،۱/۵۳۳