Book Name:Allah Walon ki Namaz

تحریر 97سے زائد شعبہ جات میںسُنَّتوں کی خدمت میں مصروف ِعمل ہےاُنہی میں سے ایک شعبہ جامعۃُالمدینہ بھی ہے۔شیخِ طریقت، امِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مُقدَّس جذبے کے تحت علمِ دِیْن کو عام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃُ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء میں نیوکراچی کے عَلاقے گودھرا کالونی بابُ المدینہ (کراچی) میں کھولی گئی اور اب تک اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دُنیا کے مختلف مُمالِک مثلاً پاکستان، ہند، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیپال اور بنگلہ دیش میں وغیرہ جامعۃُ المدینہ لِلْبَنِیْن اور لِلْبَنات قائم ہیں، جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عِلْمِ دِیْن  حاصِل کر کے نہ صرف اپنی عِلْمی پیاس بُجھا رہے ہیں بلکہ دُوسروں کو بھی فیضانِ عِلم سے مُنوّر کرنے میں مصروف ہیں۔ان جامعاتُ المدینہ کی خُصُوصِیَّت ہے کہ دِینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ طَلَبہ کی اخلاقی اور روحانی تَرْبِیَت بھی کی جاتی ہے لہٰذا آپ بھی اپنی اَوْلاد کو جامعاتُ المدینہ میں داخِل کروا کر اُن کی اور اپنی دُنیا و آخرت کو بہتر بنائیں۔  

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں         اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی کیا خوب مدنی بہاریں ہیں آئیے سنئے اور ایمان تازہ کیجئے۔

فِلم بینی کا شوقین،عالِم کیسے بنا؟

    بابُ المدینہ کراچی کے ایک مَدَنی اسلامی بھائی (عمرتقریباً 32سال) اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے اَحوال کچھ یوں بیان کرتے ہیں: دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں کی وادی میں سرگرداں تھا۔ افسوس!کہ میرا اٹھنا بیٹھنا بھی ایسے لوگوں میں تھا جوطرح طرح کے گناہوں میں ملوّث تھے ۔ ہم سب دوست مل کر فلمیں دیکھا کرتے تھے ۔ ایسی ہی ایک شام تھی،میں اپنے دوست کے گھر سے فلم دیکھ کر گھر کی طرف رواں دواں تھا کہ راستے میں